Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

برفباری کے بعد سیاحوں کا مالم جبہ کا رُخ، چیئرلفٹ میں سیر سپاٹے

مالم جبہ میں 4 فٹ، کالام میں 3 فٹ ، مہوڈنڈ میں 6 فٹ تک برف پڑ چکی، محکمہ موسمیات
شائع 06 مارچ 2024 11:22am
تصویر بذریعہ مصنف
تصویر بذریعہ مصنف

وادی سوات میں برفباری کا سلسلہ جیسے ہی تھما تو سیاحوں نے سیاحتی مقام مالم جبہ کا رخ کرلیا۔ جہاں پر شہری برف سے لطف اندوز ہورہے ہیں۔

وادی سوات کے جنت نظیر سیاحتی مقام مالم جبہ کا نظارہ برفباری کے بعد اور بھی دلفریب ہوگیا۔

ملک بھر سے سیاحوں کی بڑی تعداد برف کے مزے لینے حسین وادی پہنچ گئی۔

سیاح چیئرلفٹ میں سیر کرکے ٹرپ کا مزہ دوبالا کررہے ہیں۔ سیاحوں کا کہنا ہے کہ مالم جبہ کی خوبصورتی دیکھ کر واپس جانے کو دل نہیں چاہتا۔

 سوات : برفباری کے بعد سیاح حسین نظاروں سے لطف اندوز ہورہے ہیں۔ تصویر بذریعہ مصنف
سوات : برفباری کے بعد سیاح حسین نظاروں سے لطف اندوز ہورہے ہیں۔ تصویر بذریعہ مصنف

محکمہ موسمیات کے مطابق مالم جبہ میں چار فٹ، کالام میں تین فٹ اور مہوڈنڈ میں 6 فٹ تک برف پڑ چکی ہے۔

 وادی سوات کے جنت نظیر سیاحتی مقام مالم جبہ کا حسین نظارہ۔ تصویر بذریعہ مصنف
وادی سوات کے جنت نظیر سیاحتی مقام مالم جبہ کا حسین نظارہ۔ تصویر بذریعہ مصنف

حسین وادی میں پہاڑ برف کی چادر اوڑھے نظر آتے ہیں اور برف باری کی وجہ سے علاقے کا حسن مزید نکھر گیا ہے۔

Cold Weather

snowfall

tourists

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div