Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

پنجاب کابینہ یوں تشکیل دی گئی جیسے حلیم پکایا گیا ہو، تجزیہ کار

کون ہے کون نہیں اس سے فرق نہیں پڑتا, صوبے کو بیورو کریسی چلاتی ہے، مجیب الرحمٰن شامی
شائع 07 مارچ 2024 09:06am

ممتاز تجزیہ کار سلمان غنی نے کہا ہے کہ پنجاب کابینہ کو دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ مریم نواز کے ساتھ ساتھ دوسروں کی مرضی کا بھی کیال رکھا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ کابینہ بہت حد تک ایسی ہی ہے جیسے بہت سے اجزا ملاکر دلیم (حلیم) تیار کیا جاتا ہے۔

بی بی سی اردو ڈاٹ کام کے مطابق ممتاز تجزیہ کار مجیب الرحمٰن شامی سے جب پوچھا گیا کہ کیا مریم نواز اور ان کی ٹیم اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرسکے گی تو انہوں نے کہا کہ اس بات سے کچھ فرق نہیں پرتا کہ کون کابینہ کا حصہ بنا ہے اور کون نہیں کیونکہ صوبے کو تو بیورو کریسی چلاتی ہے۔

سینیر صحافیوں نے یہ رائے بھی ظاہر کی ہے کہ مریم نواز کس طریقے سے پنجاب کو چلائیں گی اُس سے بھی بہت فرق پڑے گا۔

واضح رہے کہ حلف برداری کے موقع پر صحافی آپس میں یہ کہتے بھی پائے گئے کہ اس کابینہ میں تو ایسے لوگ بھی شامل ہیں جن پر کرپشن کے الزامات عائد کیے جاتے رہے ہیں۔

Maryam Nawaz

punjab cabinet

SALMAN GHANI

MUJEEBU UR REHMAN

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div