Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
20 Shawwal 1445  

مکہ مکرمہ میں 5 پاکستانیوں کے سرقلم

اس سے قبل بھارتی شہری کے قتل کے الزام میں 2 بنگلادیشی شہریوں کو سزائے موت دی گئی تھی
شائع 07 مارچ 2024 04:34pm

سعودی عرب نے بنگلادیشی شہری کو قتل کرنے کے الزام میں 5 پاکستانیوں کو سزائے موت سے دے دی ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق نجی کمپنی کے گارڈ کو قتل کرنے کے الزام میں 5 پاکستانی نیشنلز کو سزائے موت دے دی ہے۔

سعودی وزیر داخلہ کے مطابق نجی سیکٹر فرم پر پاکستانی نیشنلز کی جانب سے حملہ کیا گیا تھا، جبکہ دو گارڈز کو باندھ دیا گیا تھا، اسی دوران حملے میں ایک بنگلادیشی گارڈ جاں بحق ہو گیا تھا۔

گلف نیوز کے مطابق تحقیقات کے بعد عدالتی کاروائی میں 5 ملزمان پر جرم ثابت ہوا تھا، جس کے بعد سر قلم کرنے کی سزا سنائی گئی۔

سزائے موت پانے والوں میں ارشد علی دیبار محمد اسماعیل، عبدالمجید حاجی نور الدین، خالد حسین بٹجو قربان علی، عبدالغفار میر بحر لفط اللہ اور عبدالغفار محمد سوما شامل ہیں، جبکہ ہلاک بنگلادیشی کی شناخت انیس میاں کے نام سے ہوئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ارشد علی دیبار محمد اسماعیل، عبدالمجید حاجی نورالدین، اور عبدالغفار محمد سوما پر ڈکیتی کی دفعات بھی شامل کی گئی تھیں، جبکہ ان کی سزا موت سنائی گئی۔

دوسری جانب خالد حسین بٹجو قربان علی اور عبدالغفار میر بحر لطف اللہ صوبیدادی سزا کے تحت سزا دی گئی۔

تاہم ملزمان کی اپیلوں پر فیصلہ روک دیا گیا تھا، لیکن شاہی آرڈر پر فیصلے پر عمل درآمد کیا گیا ہے، جبکہ تمام 5 ملزمان کو سزائے موت منگل کے روز مکہ شہر میں دی گئی ہے۔

واضح رہے اس سے قبل رواں برس کے آغاز پر ہی ایک سوڈانی شہری کے قتل کے الزام میں 4 ایتھوپیائی شہریوں کو سزائے موت دی گئی تھی، جبکہ گزشتہ سال بھارتی شہری کے قتل پر 2 بنگلادیشی شہریوں کو سزائے موت دی گئی۔

Saudi Arabia

پاکستان

death

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div