Aaj News

پیر, اپريل 29, 2024  
20 Shawwal 1445  

5ہزار روپے 44 لاکھ خاندانوں کے اکاؤنٹس میں منتقل ہونگے، وزیراعلیٰ سندھ

اجلاس سے خطاب میں کہنا تھا کہ میں کارکردگی سے مطمئن نہیں ہوں
اپ ڈیٹ 08 مارچ 2024 02:22pm

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے رمضان سے قبل نئے پیکج کا اعلان کر دیا ہے جس میں ہر خاندان کو 5000 روپے دیے جائیں گے، وہ اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور نومنتخب وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا سپریم کورٹ کے ذوالفقار علی بھٹو سے متعلق فیصلے پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اعلیٰ عدلیہ کا فیصلہ جمہوریت پسندوں کی کامیابی ہے۔

ہم نے قرارداد میں کہا ذوالفقار علی بھٹو کو سیاسی شہید کا لقب دیا جائے، جو جمہوریت کے لیے قربانیاں دیتے ہیں ان کو سول ایوارڈ دیا جائے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے کہہ دیا ہے ہم نے غلطی کی ہے۔

اجلاس سے خطاب میں وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ امن و امان کی صورتحال تسلی بخش نہیں ہے، شہروں اور کچے کے علاقوں میں پرفارمنس نہیں ہے۔

مراد علی شاہ صورتحال پر کہتے ہیں کہ میں کارکردگی سے مطمئن نہیں ہوں، کچھ تبدیلیاں ایڈمنسٹریشن میں ضرور لائی جائیں گی، کچھ دنوں میں کابینہ بھی تشکیل ہو جائے گی۔

تنقید کو ویلکم کرتا ہوں، اکثر نان ایشو کو کبھی کبھی آگے لے آتے ہیں، جو ایشوز ہیں ان کو آگے لیکر آئیں، کل آصف علی زرداری صدر پاکستان ہوں گے، اتوار کو حلف اٹھا لیں گے، سندھ اور بلوچستان کابینہ بھی بن جائے گی، جن لوگوں نے ہمیں مینڈیٹ دیا ہے ان کو جواب دینے کا پابند ہو۔

جبکہ خواتین کے عالمی دن کے موقع پر کہا کہ خواتین کا آج عالمی دن ہے، بے نظیر بھٹو اور نصرت بھٹو کو بھی خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔

ساتھ ہی وزیر اعلیٰ سندھ نے رمضان سے قبل رمضان پیکج سے متعلق بھی واضح کیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ ہم نے رمضان پیکج کا اعلان کیا ہے، ہم نے گزشتہ برس سے فیصلہ کیا تھا ہمیشہ بچت بازار لگاتے تھے.

اس بار یوٹیلیٹی اسٹورز سپورٹ کرنے کا سوچ رہے ہیں، بے نظیر انکم سپورٹ کے ڈیٹا بیس پر ہم نے ایک اسکیم چلائی تھی، اس سال مہنگائی آسمان کو چھو رہی ہے.

جبکہ ساتھ ہی نئی اسکیم کا بھی اعلان کر دیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ 5000 ہزار روپے فی فیملی کی اسکیم بنائی ہے، 44 لاکھ 13 ہزار 584 خاندان مستفید ہوں گے، یہ سندھ کا 60 فیصد ہے جس سے لوگ مستفید ہوں گے، یہ اسکیم 22 ارب روپے سے ذائد کی ہے، یہ شفافیت کے انداز سے اکاؤنٹ میں پیسے منتقل ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے اینٹی ہوڈنگ ایکشن پلان بنایا ہے، ہم نے گزشتہ برس ایک قانون بھی بنایا تھا، ضلعی انتظامیہ کو ہدایات کی ہے، جو ہوڈرز قیمتیں زائد لیتے ہیں ان کے خلاف مہم چلائی جائے۔ ہم نے بہت سے لوگوں کے خلاف ایکشن بھی لیا تھا۔

CM Sindh

Murad Ali Shah

sindh

ramadan 2024

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div