Aaj News

منگل, اپريل 30, 2024  
21 Shawwal 1445  

سوئی ناردرن کا سحر و افطار میں بلا تعطل گیس فراہمی کا فیصلہ

پریشر کے مسائل کے حل کے لیے مانیٹرنگ ٹیمز تشکیل دے دی گئیں
شائع 08 مارچ 2024 08:27pm

سوئی ناردرن گیس نے رمضان المبارک میں سحر و افطار کے اوقات میں بلا تعطل گیس فراہمی کا فیصلہ کیا ہے، سحری اور افطاری کے وقت بلا تعطل گیس فراہم کی جائے گی۔

ترجمان سوئی ناردرن کے مطابق سحری کے لیے رات ڈھائی سے صبح 8 اور افطاری کے لیے سہ پہر 3 سے رات 10 تک بلا تعطل گیس فراہم کی جائے گی، گیس پریشر کے مسائل کے حل کے لیے مانیٹرنگ ٹیمز تشکیل دے دی گئیں۔

رمضان المبارک میں گیس پریشر کے مسائل کے حل کے لیے کنٹرول روم بھی قائم کردیے گئے۔

صارفین گیس پریشر یا فراہمی کے حوالے سے شکایات کے لیے 1199 پر کال کرسکتے ہیں۔

رمضان

lahore

Gas shortage

sui northern gas

sngcl

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div