Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

وزیراعظم کا صدارتی انتخاب میں آصف زرداری کی مکمل حمایت کا اعادہ

پیپلز پارٹی کا اتحادی جماعتوں کے اراکین قومی اسمبلی اور سینیٹرز کے اعزاز میں عشائیہ
شائع 08 مارچ 2024 11:27pm

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے اتحادی جماعتوں کے مشترکہ صدارتی امیدوار آصف علی زرداری کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا ہے۔

صدارتی انتخاب کے آخری مرحلے میں پیپلز پارٹی نے اتحادی جماعتوں کے اراکین قومی اسمبلی اور سینیٹرز کے اعزاز میں عشائیہ دیا جبکہ وزیراعظم شہباز شریف نے بھی عشائیہ میں شرکت کی۔

آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو نے وزیراعظم شہباز شریف کا استقبال کیا، سابق صدر نے وزیراعظم کا شکریہ بھی ادا کیا۔

عشائیے میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ کل ہم مل کر آصف علی زرداری کو ایک مرتبہ پھر صدر مملکت منتخب کروائیں گے۔

عشائیے میں ارکان اسمبلی کی طرف سے سابق صدر آصف علی زرداری کو مبارکباد کا سلسلہ بھی جاری رہا۔

عشائیے کا اہتمام سندھ ہاوس اسلام آباد میں ہوا، جس میں وزیرِ اعظم شہباز شریف نے صدر پاکستان پیپلز پارٹی آصف علی زرداری کی صدارتی انتخابات میں مکمل حمایت کا اعادہ کیا۔

نیشنل پارٹی اور پیپلزپارٹی کے قائدین میں ملاقات

قبل ازیں نیشنل پارٹی اور پاکستان پیپلزپارٹی کے قائدین میں ملاقات ہوئی جس میں نیشنل پارٹی نے صدارتی انتخاب میں آصف زرداری کی حمایت کا اعلان کیا۔

ملاقات میں پیپلزپارٹی اور نیشنل پارٹی میں رابطہ اور سیاسی مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق ہوا جبکہ بلوچستان کے مسئلے پرسیاسی حکمت عملی اپناتے ہوئے مفاہمتی عمل کو فروغ دینے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

نیشنل پارٹی نے کہا کہ اعتمادی سازی کے لیے لاپتہ افراد کی بازیابی کو یقینی اور بامقصد مذاکرات کیے جائیں گئے، 18 ویں آئینی ترمیم پر اس کی روح کے مطابق عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے، پاک چین اقتصادی راہداری میں گوادر پورٹ کی آمدنی سے بلوچستان و گوادر کو حصہ دیا جائے، ملازمتوں اور کاروبار میں بھی حصہ دار بنانے کے لیے قانون سازی کی جائے۔

ترجمان نیشنل پارٹی کے مطابق بلوچستان کی محرومیوں کو کم کرنے کے لیے وفاقی ملازمتوں کے کوٹہ پر عملدرآمد کو یقینی بنانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

نیشنل پارٹی نے اعلان کیا کہ ہمارے اراکین اسمبلی، سینٹرز صدارتی الیکشن میں آصف علی زرداری کو ووٹ دیں گے۔

گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس نے صدارتی الیکشن کا بائیکاٹ کردیا جبکہ جمعیت علما اسلام کے سربراہ نے بھی صدارتی الیکشن کا حصہ نہ بننے کا اعلان کیا ہے۔

مزید پڑھیں

ایم کیوایم نے آصف زرداری کو ووٹ دینے کی حامی بھر لی

بلوچستان عوامی پارٹی کے سینیٹر نے آصف زرداری کو حمایت کی یقین دہانی کرادی

صدارتی الیکشن: کل ریڈ زون میں سیکیورٹی ہائی الرٹ رہے گی

PMLN

Bilawal Bhutto

Shehbaz Sharif

Asif Ali Zardari

اسلام آباد

presidential election

PPP

Asif Zardari

PM Shehbaz Sharif

dinner

Pakistan People's Party (PPP)

PAKISTAN MUSLIM LEAGUE (PMLN)

Presidential Candidate

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div