Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

صدارتی انتخاب : جے یو آئی اور جماعت اسلامی کا بائیکاٹ، متحدہ نے ووٹ دیدیا

پشاور: جے یو آئی کی یہی تاریخ رہی ہے، یہ بائیکاٹ ہی کرتی ہے، معاون خصوصی عبدالکریم
اپ ڈیٹ 09 مارچ 2024 03:25pm
اسلام آباد : پارلمنٹ ہاؤس میں صدارتی انتخاب کے مناظر
اسلام آباد : پارلمنٹ ہاؤس میں صدارتی انتخاب کے مناظر

جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) اور جماعت اسلامی نے صدارتی انتخاب کا بائیکاٹ کردیا۔ دوسری طرف حکومتی اتحادی ایم کیو ایم پاکستان نے کبھی ہاں اور کبھی نہ کرتے کرتے باالآخر آصف زرداری کو ووٹ دے ہی دیا۔

خیبرپختونخوا اسمبلی میں جے یو آئی ارکان نے صدراتی انتخاب میں حصہ نہیں لیا اور انتخابی عمل کا بائیکاٹ کیا۔

معاون خصوصی عبدالکریم کا کہنا ہے کہ جے یو آئی کی یہی تاریخ رہی ہے، جے یو آئی بائیکاٹ ہی کرتی ہے۔

دوسری طرف جماعت اسلامی نے بھی صدارتی انتخاب کا بائیکاٹ کیا۔

جماعت اسلامی کی طرف سے ووٹنگ میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیا گیا۔

جماعت اسلامی کے سینیٹرمشتاق احمد نے پارلیمنٹ ہاؤس میں ووٹ کا حق استعمال نہیں کیا۔

دوسری طرف ایم کیو ایم پاکستان کو 18 ویں ترمیم کے حوالے سے پیپلزپارٹی سے تحفظات تھے، اور وہ کشمکش میں مبتلا تھی کہ کیا کیا جائے ، کیونکہ وہ حکومت کی اتحادی بھی ہے اور وفاقی حکومت کی تشکیل میں پیپلزپارٹی کا اہم کردار ہے۔

تاہم بڑی کنفیوژن کے بعد بالآخر ایم کیو ایم پاکستان نے کبھی ہاں اور کبھی نہ کرتے کرتے اپنا ووٹ آصف زرداری کو دے ہی دیا۔

presidential election

Jamat e Islami

JUIF

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div