Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

کیا آپ نے کبھی سوچا ہے پیزا کا ڈبہ گول کیوں نہیں ہوتا ؟

ٹک ٹاکر کی ویڈیو نے اس راز سے پردہ اُٹھا دیا
شائع 09 مارچ 2024 10:59pm

پیزا ایک ایسا فاسٹ فورڈ ہے جو ہر کسی کو خوب بھاتا ہے اور کم از کم ایک مہینے میں ہر کوئی ایک بار ضرور کھتا ہے۔ لیکن کیا آپ کو پیزا کھاتے ہوئے خیال آیا ہے کہ پیزا گول ہے تو یہ چوکور باکس میں ہی کیوں آتا ہے ؟

آگر اپکو یہ نہیں معلوم تو آئیں آج اس راز سے بھی پردہ اُٹھاتے ہیں۔ فاسٹ بڈی کے نام سے ایک ٹک ٹاکر نے پیزا کے ڈبے کی شکل کو لے کر ایک ویڈیو بنائی ہے، جس میں ٹک ٹاکر نے اس کے پیچھے چھپے ایک خاص راز سے پردہ اٹھایا ہے ۔

ٹک ٹاک ویڈیو میں بتایا گیا ہے کہ یوں تو پیزا کا سائز گول ہوتا ہے لیکن اس کے ڈبوں کو چوکور اس لئے بنایا جاتا ہے کیونکہ مربع سائز کے ڈبے بنانا آسان ہیں، 15 سال پہلے گول پیزا کے ڈبے متعارف کروائے گئے تھے لیکن وہ زیادہ دن نہ چل سکے اور وجہ یہ تھی کہ گول سائز کے بکس بنانے میں زیادہ خرچ اور محنت درکار ہوتی ہے۔

مربع سائز کے ڈبے گتے کی صرف ایک شیٹ سے بنائے جاتے ہیں۔ جبکہ ایک گول ڈبہ بنانے کے لیے گتے کی ٹکرے درکار ہوتے ہیں۔

گول خانوں کے مقابلے مربع بکس رکھنا آسان ہے۔ چوکور ڈبوں کو فریج سے اوون تک آسانی سے رکھا جا سکتا ہے، کیونکہ فریج اور اوون کے کونے چوکور ہوتے ہیں۔

اس کے علاوہ شیلف کے کونے بھی مربع ہیں اور یہاں بھی مربع ڈبے بالکل فٹ ہوتے ہیں۔

اب آپ کے ذہن میں ایک سوال یہ بھی آ رہا ہو گا کہ اگر ڈبے کو گول نہیں بنایا جا سکتا تو پیزا کو مربع شکل کا کیوں نہیں بنایا جائے؟ تو ہم آپ کو اس کے پیچھے کی وجہ بھی بتاتے ہیں۔

دراصل پیزا کو گول شکل میں بنانے سے یہ برابر پھیل جاتا ہے۔ اس کے علاوہ جب یہ گول ہوتا ہے تو چاروں اطراف سے یکساں پکتا ہے۔ اسی لیے آپ نے دیکھا ہی ہوگا کہ پیزا کسی بھی طرف کچا نہیں رہتا۔

اب اپکے زہین میں یہ سوال پیدا ہو رہا ہو گا کہ گول پیزا کو چوکور ڈبے میں رکھتے ہیں لیکن اس پیزا کے حصے کی شکل کو تکون میں کیوں کاٹا جاتا ہے؟ تو اس کا ایک جواب یہ ہے کہ گول چیز کو یکساں طور پر کاٹنے کا واحد طریقہ اسے چھوٹے تکون میں کاٹنا ہے ۔ ایسی لئے پیزا کو تکون شکل میں تقسیم کیا جاتا ہے۔

TikTok

Pizza

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div