Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

سعودی عرب میں رمضان المبارک کا چاند آج دیکھا جائے گا

چاند نظر آنے کے قوی امکانات ہیں، ماہرین فلکیات
شائع 10 مارچ 2024 11:06am

سعودی عرب میں رمضان المبارک کا چاند آج دیکھا جائے گا، ماہرین فلکیات کے مطابق چاند نظر آنے کے قوی امکانات ہیں، چاند نظر آنے کی صورت میں سعودی عرب میں ماہ صیام کا پہلا روزہ 11مارچ بروز پیر کو ہوگا۔

سعودی عرب کی سپریم کورٹ نے رمضان المبارک کا چاند(آج) اتوار کی شام دیکھنے کی اپیل کی ہے۔

سپریم کورٹ سے جاری بیان میں کہا گیا کہ سعودی عرب میں جس شخص کو بھی ماہ رمضان کا چاند دکھائی دے وہ اپنی گواہی قریب ترین عدالت میں دے، چاند دیکھنے کی گواہی کے لیے عدالت تک جانا ممکن نہ ہو تو قریبی سینٹر سے ٹیلی فون پر چاند دیکھنے کی شہادت کے بارے میں اطلاع دیں۔

سعودی میڈیا کے مطابق سعودی عرب میں یکم رمضان (کل) 11 مارچ بروز پیر کو ہونے کا قوی امکان ہے ، اِس لحاظ سے عید الفطر 10 یا 11 اپریل کو ہوسکتی ہے۔

Saudi Arabia

Riyadh

Moon

Ramadan

Moon sighting

ramadan 2024

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div