Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

آصف زرداری نے صدر کے عہدے کا حلف اٹھا لیا، پروٹوکول اور سیکیورٹی فراہم، اہم سامان ایوان صدر منتقل

آصف علی زرداری سے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے حلف لیا
اپ ڈیٹ 10 مارچ 2024 05:11pm

نومنتخب صدر آصف علی زرداری نے اپنے عہدے کا حلاف اٹھا لیا ہے، انہیں صدارتی پروٹوکول اور سیکیورٹی فراہم کر دی گئی ہے جبکہ ان کا اہم سامان ایوان صدر منتقل کر دیا گیا ہے۔

گزشتہ روز صدارتی الیکشن جیت کر دوسری مرتبہ صدر منتخب ہونے والے آصف علی زرداری سے آج چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے حلف لیا۔

سابق صدر ڈاکٹر عارف علوی، آرمی چیف جنرل عاصم منیر، چئیرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی ساحر شمشاد سمیت تینوں مسلح افواج کے سربراہان، وزیر اعظم شہباز شریف، غیر ملکی سفراء، صدر آصف زرداری کے اہل خانہ، وزراء اعلیٰ، گورنرز اور دیگر نے شرکت کی، تاہم خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور تقریب میں نظر نہیں آئے۔

تقریب کا آغاز قومی ترانہ اور تلاوت قرآن پاک سے ہوا، جس کے بعد چیف جسٹس نے نومنتخب صدر سے حلف لیا۔

آصف علی زرداری واحد سویلین ہیں جو دوسری مرتبہ صدر منتخب ہوئے ہیں، آصف علی زرداری نے 411 الیکٹورل ووٹ حاصل کیے جبکہ ان کے مدمقابل سنی اتحاد کونسل کے نامزد کردہ امیدوار محمود خان اچکزئی کو 180 الیکٹورل ووٹ ملے۔

مزید پڑھیں

الیکشن کمیشن نے صدارتی انتخاب کا حتمی نتیجہ جاری کردیا

تحریک انصاف نے صدارتی انتخاب کو متنازع قرار دے دیا

ذرائع کے مطابق آصف علی زرداری کو صدارتی پروٹوکول اور سکیورٹی فراہم کر دی گئی ہے، آصف علی زرداری حلف برداری کی تقریب سے قبل ایوان صدر منتقل ہو جائیں گے۔

نو منتخب صدر آصف زرداری کا اہم سامان ایوان صدر منتقل کر دیا گیا ہے، سامان آصف زرداری کی پرسنل سیکرٹری رخسانہ بنگش کی نگرانی میں ایوان صدر منتقل کیا گیا۔

Asif Ali Zardari

اسلام آباد

presidential election

Asif Zardari

presidential election result

Presidential Protocol and Security

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div