Aaj News

جمعرات, مئ 02, 2024  
23 Shawwal 1445  

مسلح افراد اسکول سے 15 طلبا کو اغواء کرکے لے گئے

اس سے قبل بھی 300 کے قریب طلباء کو شمالی ریاست کڈونا سے اغواء کیا گیا تھا۔
شائع 10 مارچ 2024 07:11pm

افریقی ملک نائیجیریا کے اسکول میں مسلح شخص نے اسلحے کے زور پر 15 طلباء کو اغوا کر لیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق نائیجیریا کی شمال وسطی ریاست اسکوتو میں ہفتے کے روز یہ واقعہ پیش آیا ہے، اسکول کے مالک اور ایک رہائشی کے مطابق اس سے قبل بھی 300 کے قریب طلباء کو شمالی ریاست کڈونا سے اغواء کیا گیا تھا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اسکول کے مالک لیمان ابو بکر کا کہنا تھا کہ مسلح شخص نے سکوٹو ریاست کے گاؤں گیدان باکوسو میں داخل ہوا اور ہوائی فائرنگ شروع کر دی، جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

جبکہ وہ 15 طالب علموں کو اغوا کرنے میں کامیاب رہے جن کی عمریں 15 سے 20 سال تھی، جبکہ کچھ 13 سال کے بھی تھے۔ جبکہ ایک خاتون کو بھی اغوا کر لیا گیا ہے۔

دوسری جانب اسکول مالک کا کہنا تھا پولیس کی جانب سے تعاون نہیں کیا جا رہا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اس سے قبل بوکو ہرام تنظیم نے پہلی مرتبہ نائیجیریا میں 200 طلباء کواغوا کیا تھا، جن کا تعلق بورنو ریاست کے اسکول سے تھا۔

kidnapping

Nigeria

students

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div