Aaj News

منگل, مئ 07, 2024  
28 Shawwal 1445  

آسکر کا میلہ، ’اوپن ہائمر‘ نے لوٹ لیا

96 ویں اکیڈمی ایوارڈز کی تقریب لاس اینجلیس میں منعقد ہوئی
شائع 11 مارچ 2024 04:13pm
Image Source: Deadline
Image Source: Deadline

فلمی دنیا کے معتبر ترین 96 ویں اکیڈمی ایوارڈز (آسکر) کا میلہ فلم ’اوپن ہائیمر‘ نے لوٹ لیا، فلم مجموعی طور پر 7 ایوارڈز لے اڑی۔

آسکر ایوارڈز کی اس تقریب کی میزبانی جمی کامل نے کی ہے، جبکہ اکیڈمی ایوارڈز کی تقریب میں دنیا بھر کی معروف شخصیات کی جانب سے شرکت کی گئی ہے۔

آسکر ایوارڈز میں 20 سے زائد مختلف کیٹیگریز رکھی گئی تھیں، ایٹم بم کے ’خالق‘ جے رابرٹ سے متعلق کرسٹوفر نولن کی اس فلم نے بہترین اداکار، بہترین ہدایت کار، بہترین فلم سمیت سات ایوارڈز اپنے نام کیے۔

اس اینجلس کے ڈولبی تھیٹر میں ہونے والی تقریب میں اوپن ہائمر کو 13 کیٹگریز میں نامزد کیا گیا تھا۔ اوپن ہائمر کا کردار ادا کرنے والے کیلین مرفی نے بہترین اداکار، رابرٹ ڈاؤنی جونیئر نے بہترین معاون اداکار، کرسٹوفر نولن نے بہترین ہدایت کار اور فلم نے بہترین پکچر کا ایوارڈ اپنے نام کیا۔

فلم نے اس کے ساتھ ساتھ بہترین ایڈیٹنگ، بہترین سنیماٹوگرافی اور بہترین اوریجنل اسکور کے ایوارڈز بھی جیتے۔

اوپن ہائیمر کے مجموعی ایوارڈز کی تعداد 7ہو گئی۔

دوسری جانب بہترین اداکارہ کا ایوارڈ فلم ’پوور تھنگز‘ کی ایما واٹسن کے نام رہا، جبکہ بہترین سپورٹنگ اداکار کا ایوارڈ فلم ’دی ہولڈوورز‘ کے ’دا وین جوئے رینڈولف‘ کے نام رہا۔

بہترین اینیمیٹڈ فیچر فلم کے ایوارڈ کے لیے ’اسپائڈر مین، اکراس دی اسپائڈر ورس‘، ’روبوٹ ڈریمز‘، ’نیمونا‘، ’ایلیمینٹل اور دی بائے اینڈ دی ہیرون‘ نامزد تھے، لیکن یہ ایوارڈ فلم ’دی بوائے اینڈ ہیرون‘ لے اڑی۔

بہترین اسکرین پلے کا ایوارڈ ’امریکن فکشن‘ کے نام رہا جبکہ بہترین آریجنل اسکرین پلے کا ایوارڈ ’اناٹومی آف آ فال‘ لینے میں کامیاب رہی۔

آسکر کی کیٹیگری بہترین کاسٹیوم ڈیزائن کا ایوارڈ ’پوور تھنگز‘ نے حاصل کیا، جبکہ بہترین ڈاکیومنٹری فیچر فلم کا ایوارڈ ’20 ڈیز ان ماریوپول‘ لینے میں کامیاب رہی۔

بہترین ڈاکیومنٹری شارٹ فلم کا ایوارڈ ’دی لیٹسٹ ریپئیر شاپ‘ نے حاصل کیا، جبکہ بہترین انٹرنیشنل فیچر فلم کا ایوارڈ ’دی زون آف انٹرسٹ‘ کے نام رہا۔

فلم ’پوور تھنگز‘ نے بہترین میک اپ اور ہئیر اسٹائلنگ اور بہترین پروڈکشن ڈیزائن کے ایوارڈز بھی اپنے نام کیے، تاہم بہترین آریجنل سانگ کا ایوارڈ فلم ’باربی‘ کے گانے ’واٹ واز آئی میڈ فار‘ نے حاصل کیا۔

دوسری جانب بہترین اینیمیٹڈ شارٹ فلم کا ایوارڈ ’وار از اوور‘ نے حاصل کیا، جبکہ بہترین لائیو ایکشن شارٹ فلم کا ایوارڈ ’دی ونڈر فل اسٹوری آف ہینری شوگر‘ حاصل کر پائی۔

آسکر اکیڈمی ایوارڈز میں بہترین ساؤنڈ کا ایوارڈ ’دی زوون آف انٹرسٹ‘ نے حاصل کیا، جبکہ بہترین ویژول افکیٹس کا ایوارڈ ’گوڈزیلا مینیس ون‘ نے اپنے نام کیا۔

واضح رہے آسکر ایوارڈز 2024 میں میدان مارنے والی فلم ’اوپن ہائمر‘ کی تیاری میں 10 کروڑ ڈالرز کی لاگت آئی ہے، جبکہ یہ فلم ایک ماہر فزکس کی کہانی ہے، جس کی نگرانی میں دنیا کو ہمشیہ کے لیے بدل دینے والا ایٹم بم ایجاد ہوا تھا۔

فلم کے مرکزی کردار اور آئرش اداکار کیلین مرفی نے اپنی اداکاری کے باعث سب کی توجہ خوب سمیٹ لی تھی۔

Oppenheimer

OSCARS 2024

Best Actor

Best Actress

Emma watson

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div