Aaj News

منگل, مئ 21, 2024  
12 Dhul-Qadah 1445  

آج نیوز کی سحری ٹرانسمیشن ’بارانِ رحمت‘ شیری کے ساتھ

صحت کے مسائل کا حل، دین، دنیا اور مزیدار پکوان
اپ ڈیٹ 12 مارچ 2024 12:52am

آج ٹیلی ویژن نیٹ ورک اپنی عظیم الشان اور سال کی سب سے مشہور رمضان ٹرانسمیشن ”بارانِ رحمت“ کے ساتھ واپس آگیا ہے، جو یکم رمضان سے آج نیوز اور آج انٹرٹینمنٹ پر مشترکہ طور پر نشر کی جارہی ہے۔

رمضان کے مقدس مہینے کی نشریات ”بارانِ رحمت“ میں مختلف طبقات کے نمائندگان کو مدعو کیا جارہا ہے جو اسلام کی تعلیمات، روزمرہ زندگی کے بنیادی مسائل پر بات کریں گے۔

یکم رمضان سے سحری ٹرانمیشن میں میزبان شہریارعاصم عرف شیری کے ساتھ معروف شخصیات کے علاوہ علماء و مفتیانِ کرام اور معروف اسلامی اسکالرز دینی تعلیمات کے مطابق مسائل کے حل پر روشنی ڈالیں گے۔

رمضان المبارک کی پہلی سہری ٹرانمیشن میں انڈس اسپتال کے بانی ڈاکٹر باری اور پاکستانی اداکارہ عالیہ جمشید بطور مہمان شرکت کرینگی۔

ساتھ ہی دینی معاملات پر شرعی حوالے سے گفتگو کیلئے اسلامک اسکالر مفتی محسن زمان بطور مہمان شرکت کرینگے ۔

ٹرانسمیشن میں شیف ماروی جمانجی مزیدار پکوان بنائیں گی ۔

مزید اپ ڈیٹس اور تفصیلات کے لیے، آج نیوز اور آج انٹرٹینمنٹ کے آفیشل سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے جڑے رہیں۔

ramadan 2024

Ramadan Transmision