Aaj News

جمعرات, مئ 02, 2024  
23 Shawwal 1445  

اسٹیٹ بینک سے آنے والے عجیب نوٹ دیکھ کر نیشنل بینک کا مینیجر چکرا گیا

کراچی کے نیشنل بینک میں انوکھا واقعہ سامنے آگیا۔
شائع 12 مارچ 2024 05:18pm

اسٹیٹ بینک سے آنے والے عجیب نوٹ دیکھ کر نیشنل بینک میں کھلبلی مچ گئی۔ اسٹیٹ بینک نے مس پرنٹنگ والے کرنسی نوٹ بھیج دیئے۔ ایک سائیڈ سے پرنٹ نوٹوں کی ویڈیوسوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو نیشنل بینک مینیجر چکرا گیا۔

ویڈیومیں یہ انکشاف سامنے آیا کہ نئےنوٹوں میں ایک سائیڈپرپرنٹ اور دوسرا سادہ ہے۔

بینک مینجر کا کہنا ہے کہ آج ہی سارے نئے نوٹ آئے ہیں ایک صارف کے انکشاف پر یہ بات منظر عام پر آئی ہے کہ ایک سائیڈپرپرنٹ اور دوسرا سادہ ہے۔

بینک مینجر کا کہنا تھا کہ صارف کی شکایت کے بعد نوٹوں کے مزید بنڈلز کو چیک کیا تو کرنسی نوٹ کی ایک سائیڈ بغیر پرنٹنگ کے ہے۔

بینک مینیجر نے مذید کہا کہ ایک ہزار کے نوٹوں کی کتنی گڈیاں صارفین کو چلی گئی معلوم نہیں ہے۔ کرنسی نوٹوں کے پیکٹ میں دو دو نوٹ اسی طرح جڑے ہوئے ہیں کہ مس پرنٹنگ کا معلوم نہیں ہوا۔

ترجمان نیشنل بینک کا مذید کہنا تھا کہ ویڈیو کے حوالے سے نوٹوں کی شکایت اور ویڈیو آپریشن ڈپارٹمنٹ کو بھیج دی ہے، تفصیلات آنے پر میڈیا سے شئیر کریں گے۔

State Bank Of pakistan

pakistani rupee

STATE BANK OF PAKISTAN (SBP)

pakiastani rupee

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div