Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

افطار میں کیا بنا رہی ہیں؟ مریم نواز کے سوال پر بازار آئی خاتون کا دلچسپ جواب

وزیراعلی نے اسٹال کا معائنہ کیا،پھلوں اورسبزیوں کےنرخ دیکھے
اپ ڈیٹ 12 مارچ 2024 07:33pm

پھلوں اورسبزیوں کے نرخوں میں کتنا اضافہ کیا گیا؟ وزیراعلی پنجاب مریم نواز اچانک جوہر ٹاؤن ماڈل بازار پہنچ گئیں۔ مریم نواز نے کریانہ اسٹور،پھلوں اورسبزیوں کے اسٹالوں پر ریٹ لسٹ چیک کی۔

مریم نواز نے جوہر ٹاؤن بازار کے دورے کے دوران رمضان بازار میں آنے والی خواتین سے گفتگو کی اور صورتحال کے بارے میں دریافت کیا۔

خواتین خریداروں نے پھلوں کے زیادہ نرخ کی شکایت کی، جس کے بعد وزیراعلی نے خریدار خواتین سے پھلوں، سبزیوں اور دیگر اشیاء کےنرخ معلوم کئے۔

مریم نواز نے بازار آئی خاتون سے سوال کیا کہ کیا بنا رہی ہیں؟ جس پر خاتون نے جواب دیا کہ رمضان میں یہ سب سے مشکل سوال ہے۔

ایک معمر خریدار نے کہا کہ لوگ آپ کے ساتھ ہیں کیونکہ عوام کے مسائل ایک عورت ہی سمجھ سکتی ہے، جس پر مریم نواز نے جواب دیا کہ میں غریب آدمی کا خیال رکھنے کے لئے ہی آئی ہوں۔

بزرگ خاتون نے چاٹ کے لئے کیلا، خربوزہ اور دیگر پھل اچانک مہنگے ہونے کی شکایت کی۔

مریم نواز کی آمد کی اطلاع ملتے ہی کثیر تعداد میں لوگ رمضان بازار میں جمع ہو گئے اور وزیراعلی مریم نواز کے لئے نعرے لگائے۔

مریم نوازنے خریداری کے لئے آنے والی خواتین سے ہاتھ ملایا اور بچیوں کو پیار بھی کیا۔

PMLN

cm punjab

Maryam Nawaz

رمضان

PAKISTAN MUSLIM LEAGUE (PMLN)

CM Punjab Maryam Nawaz

ramadan 2024

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div