Aaj News

جمعرات, مئ 02, 2024  
23 Shawwal 1445  

صحافیوں پر حملوں سے متعلق رپورٹس تسلی بخش نہیں، تحریری حکمنامہ جاری

ایف آئی اے اور پولیس دوبارہ تفصیلی رپورٹس جمع کرائیں، حکمنامہ
اپ ڈیٹ 13 مارچ 2024 09:46am
فوٹو۔۔ فائل
فوٹو۔۔ فائل

سپریم کورٹ نے صحافیوں کو ہراساں کرنے کے کیس کی گزشتہ سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری کردیا۔ صحافیوں پر حملوں سے متعلق ایف آئی اے اور پولیس کی رپورٹس غیر تسلی بخش قرار دیکر دوبارہ جمع کرانے کا حکم دیدیا، کیس کی مزید سماعت 25 مارچ تک ملتوی کردی گئی۔

گزشتہ سماعت کا 4 صفحات پر مشتمل حکمنامہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے تحریر کیا۔

سپریم کورٹ کے جاری کردہ تحریری حکمنامے کے مطابق صحافیوں پر حملوں سے متعلق ایف آئی اے اور پولیس کی رپورٹس تسلی بخش نہیں، ایف آئی اے اور پولیس دوبارہ تفصیلی رپورٹس جمع کرائیں، سپریم کورٹ یا رجسٹرار نے کسی صحافی کیخلاف کارروائی کا نہیں کہا، ایف آئی اے کے صحافیوں کو جاری کیے گئے نوٹسز میں عدلیہ کا نام غلط استعمال کیا گیا ہے۔

تحریری حکمنامے میں مزید کہا گیا کہ ایف آئی اے کے نوٹسز سے غلط پیغام گیا کہ سپریم کورٹ صحافیوں کیخلاف کارروائی کروا رہی ہے، پریس ایسوسی ایشن آف سپریم کورٹ کے وکیل نے جے آئی ٹی پر اعتراض اٹھایا۔

حکمنامے میں لکھا گیا کہ وکیل صلاح الدین کے مطابق جے آئی ٹی میں خفیہ ایجنسیوں کے افراد شامل نہیں ہوسکتے، بیرسٹر صلاح الدین نے ایک صحافی پر ایف آئی آر کا ذکر کیا جس میں غلط دفعات لگائی گئیں۔

تحریری حکمنامے میں کہا گیا کہ اٹارنی جنرل نے ایف آئی آر میں غلط دفعات کا اعتراف کیا، صحافیوں کے مقدمات سے متعلق تفصیلی جواب آئندہ سماعت سے قبل جمع کرایا جائے۔

حکم نامے کے مطابق پریس ایسوسی ایشن آف سپریم کورٹ کی درخواست پر عدالت عظمیٰ نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 25 مارچ تک ملتوی کر دی۔

Supreme Court of Pakistan

Pakistan Law and order situation

Harassment of journalists

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div