Aaj News

منگل, اپريل 30, 2024  
21 Shawwal 1445  

وفاقی دارالحکومت سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

پشاور اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکےمحسوس کیےگئے
اپ ڈیٹ 13 مارچ 2024 09:03pm

خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلےکےجھٹکے محسوس کئے گئے، پشاور اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکےمحسوس کیے گئے۔

اسلام آباد اورراولپنڈی میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، زلزلے کے جھٹکوں کے باعث لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا، لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں باہر نکل آئے تاہم زلزلے کے باعث کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

مردان ، کوہاٹ، دیربالا اور چترال زلزلے میں بھی جھٹکے محسوس کئے گئے، مینگورہ شہر اور گردونواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوئے شہریوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔

ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5 اعشاریہ 3 ریکارڈ کی گئی۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی گہرائی 130 کلومیٹر تھی۔ زلزلے کا مرکز ہندوکش ریجن افغانستان تھا۔

earthquake

peshawar

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div