Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
19 Shawwal 1445  

وزیراعظم نے چیئرمین ارسا کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا

سندھ حکومت کے اعتراضات پر چیئرمین ارسا کی تعیناتی کا نوٹس واپس لیا گیا
شائع 14 مارچ 2024 04:07pm

وزیراعظم شہباز شریف نے چیئرمین انڈس ریور سسٹم اتھارٹی (ارسا) ظفر محمود کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا۔

سندھ حکومت کے اعتراضات پر چیئرمین ارسا کی تعیناتی کا نوٹس واپس لیا گیا جبکہ وفاق نے سندھ حکومت کو فیصلے سے متعلق آگاہ کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق، وزیراعظم نے گزشتہ روز ریٹائرڈ سرکاری افسر ظفر محمود کو 3 سال کے لیے انڈس ریور سسٹم اتھارٹی (ارسا) کا چیئرمین تعینات کیا تھا، جس پر سندھ کابینہ نے تحفظات کا اظہار کیا تھا۔

اس سے قبل وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کے زیر صدارت کابینہ کے پہلے اجلاس کے بعد جاری اعلامیہ میں سندھ کابینہ کا موقف دہراتے ہوئے کہا گیا تھا کہ ارسا کے چیئرمین کا انتخاب صوبوں یا وفاقی حکومت کے اراکین میں سے ہونا چاہیے، باہر سے کسی کو مقرر کرنا پانی کے معاہدے کی صریح خلاف ورزی ہو گی۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اس موقع پر کہا تھا کہ وفاق کا فیصلہ کسی صورت قبول نہیں کیا جاسکتا کیونکہ ہمیں صرف تعیناتی نہیں بلکہ جس شخص کو تعینات کیا گیا اس پر بھی اعتراض ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے صوبہ سندھ کی جانب سے احتجاج کا نوٹس لیتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ سے رابطہ کیا تھا اور محکمہ آبپاشی کے اعتراضات کی روشنی میں چیئرمین ارسا کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن واپس لینے کی یقین دہانی کرائی تھی۔

واضح رہے گزشتہ روز قومی اسمبلی میں انڈس ریور سسٹم اتھارٹی (ارسا) کے چیئرمین کی یک طرفہ تعیناتی پر اہم اتحادی جماعت پیپلزپارٹی نے بھی مسلم لیگ (ن) کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

Shehbaz Sharif

CM Sindh

Murad Ali Shah

اسلام آباد

PM Shehbaz Sharif

irsa

Indus river system authority (irsa)

CHAIRMAN IRSA

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div