Aaj News

پیر, اپريل 29, 2024  
20 Shawwal 1445  

سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستیں، ’سپریم کورٹ سے ریلیف مل جائے گا‘

'پیپلز پارٹی، پی ٹی آئی سے مذاکرات کیلئے تیار، آصف زرداری حل نکال سکتے ہیں'
شائع 14 مارچ 2024 09:01pm

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہرام ترکئی کا کہنا ہے کہ سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کے حوالے سے پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ ہمیں تسلیم کرنا پڑے گا، لیکن ہمیں یقین ہے کہ سپریم کورٹ سے ریلیف مل جائے گا۔

آج نیوز کے پروگرام ”روبرو“ میں گفتگو کرتے ہوئے شہرام ترکئی نے کہا کہ الیکشن کمیشن کا رویہ افسوس ناک ہے، مخصوص نشستیں ہمارا حق ہیں اور ہمارا حق کسی اور کو دینا سمجھ سے بالاتر ہے۔

شہرام ترکئی نے کہا کہ سپریم کورٹ سے رجوع کرنا ہمارا حق ہے۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور اور وزیراعظم شہباز شریف کی ملاقات کے حوالے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ اور وزیراعظم کی مزید ملاقاتیں ہوتی رہیں گی، صوبے کے کئی مسائل ہیں جنہیں حل کرنے کیلئے علی امین گنڈاپور نے وزیراعظم سے ملاقات کی اور انہیں صوبے کے مسائل سے آگاہ کیا۔

پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما ندیم افضل چن کا کہنا تھا کہ احتجاج کے بجائے بانی پی ٹی آئی عمران خان عدالتوں سے رہائی پسند کریں گے۔۔

نو مئی کیسز میں ہوئی گرفتاریوں کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ کسی کو بھی رہا کرنا کوئی آسان کام نہیں ہے، نو مئی کو جو کچھ ہوا وہ سب نے دیکھا ہوا ہے، نو مئی کے ذمہ داروں کو معافی نہیں دی جاسکتی۔

ندیم افضل چن نے کہا کہ پی ٹی آئی کی مقبولیت ٹکراؤ کی پالیسی کی وجہ سے بہہ جائےگی، حکومت کو بانی پی ٹی آئی سے مذاکرات کرنے چاہئیں، میں سمجھتا ہوں کہ براہ راست بات ہونی چاہئے۔

ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی، پی ٹی آئی سے مذاکرات کیلئے تیار ہے، آصف زرداری مسئلے کا حل نکال سکتے ہیں۔

پروگرام کے تیسرے مہمان پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر عبدالقیوم تھے، جن کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی رہائی کامطالبہ عدالتوں میں جاکر کرے۔

سینیٹر عبدالقیوم کا کہنا تھا کہ آزاد امیدواروں نے سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کا فیصلہ غلط کیا، ان کا غلط انٹرا پارٹی الیکشن کی وجہ سے انتخابی نشان چلا گیا۔

imran khan

Nadeem Afzal Chan

reserved seats

9 May Cases

shehram tarkai

Sunni Ittehad Council

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div