Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

رمضان اسپیشل ڈرامہ، عتیقہ اوڈھو اپنے منفرد انداز سے دل جیت لیے

مزاحیہ ڈرامہ چاند نگر یکم رمضان سے شروع ہوا ہے اور چاند رات پیش کیا جائے گا
Ramadan special drama Chand Nagar - Atiqa Odho’s interesting conversation - Aaj News

ہر سال پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی جانب سے یہی کوشش کی جاتی ہے کہ ایک سے بڑھ کر ایک رمضان اسپیشل ڈرامہ پیش کیا جائے کیونکہ یہ ڈرامے عوام میں بہت زیادہ مقبول ہوتے ہیں۔

اس سال بھی رمضان المبارک کے موقع پر مختلف ٹی وی چینلز پر 6 نئے ڈرامے پیش کئے جارہے ہیں جن میں ویری فلمی ، دل پر دستک ، عشق اوے ، تیرے میرے سپنے ، رفتہ رفتہ اور چاند نگر شامل ہیں ۔

تاہم ان سب ڈراموں ڈرامہ چاند نگر میں حقیقی طور پر رمضان کا احساس دکھائی دے رہا ہے جس میں مزاح کے ساتھ ساتھ رمضان کے ماحول کو اجاگر کیا گیا ہے۔

ڈرامے میں مرکزی کردار ادا کرنے والی والی عتیقہ اوڈھو نے آج نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پہلی مرتبہ کسی رمضان سیریز کا حصہ بنی ہیں جس میں وہ ایک منفرد اور مزاح سے بھر پور کردار میں نظر آرہی ہیں ۔

انہوں نے بتایا کہ یہ ڈرامہ دیگر رمضان ڈراموں سے مخلتف ہے کیونکہ اس میں کسی ایک جوڑے لو اسٹوری کو نہیں دکھایا گیا بلکہ رمضان المبارک کے حقیقی پیغام یعنی محبت خلوص کو بانٹتے ہوئے دکھایا گیا ہے ۔

ڈرامے کی کہانی چاند نگر نامی گھر کے گرد گھومتی ہے جہاں خانم بی بی اپنا اکیلا پن دور کرنے اور محبت باٹنے کے لیے یہ اشتہار چھپواتی ہیں کہ رمضان کا مہینہ چاند نگر میں ہمارے ساتھ مل کر گزاریں اور اسی ضمن میں مختلف کردار ڈرامے کی کہانی میں جڑ جاتے ہیں ۔

بابر جاوید کی پروڈکشن میں بننے والے ڈرامہ ”چاند نگر“ کی ہدایات یاسرہ رضوی نے دی ہیں جبکہ ڈرامہ کو ذیشان جنید نے تحریر کیا ہے ۔

ڈرامے کی کاسٹ میں میں جاوید شیخ، عتیقہ اوڈھو، رضا سمو، ماہا حسن، ہاجرہ یامین، فاریہ حسن، جیناں حسین، اعزاز اسلم، عمیر رانا، عریز احمد، حسن خان، اور سعد ضمیر فریدی سمیت نمایاں کاسٹ شامل ہیں۔

Chand Nagar

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div