Aaj News

جمعرات, مئ 02, 2024  
23 Shawwal 1445  

الیکٹورل بونڈز، تمام معلومات نہ دینے پر ریزرو بینک آف انڈیا کو سرزنش

بھارت کی سپریم کورٹ نے 18 مارچ کا نوٹس جاری کردیا، الیکٹورل بونڈز اب کالعدم ہیں۔
اپ ڈیٹ 15 مارچ 2024 06:58pm

بھارت کی سپریم کورٹ نے الیکٹورل بونڈز کے حوالے سے نامکمل معلومات پیش کرنے پر ریزرو بینک آف انڈیا کو سرزنش کی ہے۔

الیکٹورل بونڈز کے ذریعے سیاسی جماعتوں کو عطیات دیے گئے تھے۔ متنازع قرار پانے پر یہ بونڈز کالعدم قرار دیے جاچکے ہیں۔

پانچ رکنی بینچ نے بھارت کے مرکزی بینک ریزرو بینک آف انڈیا کو نوٹس جاری کیا ہے جس پر 18 مارچ کو سماعت ہوگی۔

الیکٹورل بونڈز کے ذریعے 1368 کروڑ روپے سیاسی جماعتوں کو دیے گئے تھے۔ ان بونڈز کو خریدنے والوں میں مائننگ جاینٹ ’ویدانتا‘، ایئر ٹیل اور لاٹری کنگ ’گیمنگ فیوچر‘ بھی شامل تھے۔

اسٹیل ٹائیکون لکشمی متل نے ذاتی حیثیت میں 35 کروڑ روپے کا عطیہ دیا تھا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div