Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کی میزبانی کون کرے گا ؟ فیصلہ ہوگیا

آئی سی سی کی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی پلئینگ کنڈیشنز نے منظوری دے دی
اپ ڈیٹ 16 مارچ 2024 09:03am

آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کی میزبانی بھارت اور سری لنکا کو دینے کا فیصلہ کر لیا جس کے لئے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی پلئینگ کنڈیشنز نےمنظوری دے دی۔

دبئی میں آئی سی سی بورڈ اجلاس کے مطابق میچ کو فیصلہ کن بنانے کے لیے دوسری اننگز میں کم از کم 5 اوور مکمل کرنا ضروری ہوگا، جبکہ ناک آﺅٹ میچز میں فیصلے کے لیے کم ازکم 10اوورز کا کھیل لازمی قرار دیا گیا ہے۔

اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے سرفہرست 8 ٹیمیں اور میزبان ملک براہ راست کوالیفائی کریں گے، دیگر دو ٹیموں کا فیصلہ میزبان ٹیموں کی رینکنگ پوزیشن کے مطابق ہوگا جبکہ 8 ٹیمیں ریجنل کوالیفائرز شرکت کا حق حاصل کریں گے۔

سیمی فائنلز اور فائنل مکمل کرانے کے لیے ریزرو ڈے بھی ہوں گے۔ مقررہ دن پر میچ نہ ہونے کی صورت میں میچ کے لیے ریزرو دن ہوگا۔

india

ICC

Sri Lanka

ICC T20 World Cup

INTERNATIONAL CRICKET COUNCIL (ICC)

icc meeting

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div