Aaj News

منگل, اپريل 30, 2024  
21 Shawwal 1445  

ہیلی کاپٹر ویڈیو: مریم نواز نے ’نیا پاکستان‘ نامی ٹوئٹر اکاؤنٹ کیخلاف قانونی کارروائی کا حکم دے دیا

عظمیٰ اس اکاؤنٹ کے خلاف ایکشن لینا لازمی ہے، مریم نواز
شائع 16 مارچ 2024 05:49pm

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ”ایکس“ پر موجود ”نیا پاکستان“ نامی ایک اکاؤنٹ کے خلاف قانونی کارروائی کا حکم دے دیا ہے۔

”نیا پاکستان“ کی جانب سے ایک ویڈیو شئیر کی گئی جس میں مریم نواز، نواز شریف اور مریم اورنگزیب کو ایک ہیلی کاپٹر میں سفر کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے تصویر کے ساتھ کیپشن میں لکھا، ’ہیلی کاپٹر میں سفر‘۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں مریم نواز کے حوالے سے ایک خبر چلی تھی کہ انہوں نے گھر سے دفتر جانے کیلئے ہیلی کاپٹر کا استعمال شروع کردیا ہے، جس کی وزیراعلیٰ پنجاب نے تردید بھی کی تھی۔

نیا پاکستان کی یہ پوسٹ اسی سلسلے کی کڑی معلوم ہوتی ہے، جس پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے پنجاب حکومت کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے لکھا کہ ’اس اکاؤنٹ نے جھوٹ پھیلانے کا وطیرہ بنا لیا ہے، اب قانونی راستہ اختیار کرنے کے علاوہ کوئی آپشن نہیں رہا‘۔

عظمیٰ بخاری نے ویڈیو پر وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ ’یہ پرائیویٹ جہاز ہے جو الیکشن سے پہلے کیمپین کے لئے استعمال ہوا، یہ اس وقت کا کلپ ہے، امید ہے کہ جھوٹ پھیلانے والے اکاونٹس پر کارروائی پر کسی کو اعتراض نہیں ہوگا‘۔

عظمیٰ بخاری کے اس ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے مریم نواز نے لکھا،’عظمیٰ اس اکاؤنٹ کے خلاف ایکشن لینا لازمی ہے جو کہ جھوٹ پھیلا رہا ہے، برائے مہربانی سائبر کرائم کو رپورٹ کریں‘۔

Maryam Nawaz

helicopter

Naya Pakistan

twitter account

Azma Zahid Bukhari

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div