Aaj News

پیر, اپريل 29, 2024  
20 Shawwal 1445  

ایمنسٹی انٹر نیشنل کا پاکستان میں ’ایکس‘ کو فوری بحال کرنے کا مطالبہ

ایسی کارروائیاں آزادی اظہار اور معلومات تک رسائی کو متاثر کرتی ہیں، ایمنسٹی
اپ ڈیٹ 17 مارچ 2024 02:12pm
فوٹو ــ اے ایف پی
فوٹو ــ اے ایف پی

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے پاکستان سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کو فوری بحال کرنےکا مطالبہ کیا ہے۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل کا کہنا ہے کہ ایسی کارروائیاں آزادی اظہار اور معلومات تک رسائی کو متاثر کرتی ہے۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا کہ معاملے پر پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (اپی ٹی اے) خاموش ہے، جس پر تشویش ہے۔

ایمنسٹی نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ پی ٹی اے نے ایکس کی بندش کی کوئی وجہ نہیں بتائی۔

مزید کہا کہ انٹرنیٹ کے آزادانہ استعمال کو متاثر کرنے والے فیصلوں پر شفاف کام کیا جائے۔

social media

PTA

amnesty international

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div