Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

پاکستان نے آئی ایم ایف کو نجکاری پروگرام پر کام تیز کرنے کی یقین دہانی کرادی

نجکاری پلان کے تحت بجلی تقسیم کارکمپنیوں سے جان چھڑانے کا منصوبہ تیار کرلیا، ذرائع وزارت خزانہ
شائع 17 مارچ 2024 12:33pm

پاکستان نے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کو نجکاری پروگرام پر کام تیز کرنے کی یقین دہانی کرادی۔

ذرائع وزارت خزانہ نجکاری پلان کے تحت بجلی تقسیم کارکمپنیوں سے جان چھڑانے کا منصوبہ تیار کرلیا گیا، بجلی تقسیم کار کمپنیوں کو نجی شعبے کے حوالے کیا جائے گا۔

ذرائع خزانہ ڈویژن کا کہنا ہے کہ حکومت نے نجکاری کے پروگرام پر کام تیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے، پی آئی اے کی نجکاری پر مثبت انداز سے کام ہورہا ہے، پی آئی اے کی نجکاری کاعمل جلد مکمل ہونے کی امید ہے۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق اس وقت 25 ادارے نجکاری کی فعال فہرست میں شامل ہیں، ہوا بازی شعبے سے صرف ایک ادارہ پی آئی اے نجکاری فہرست میں شامل ہے، فناننشل اور ریئل اسٹیٹ سے متعلق 4،4 ادارے نجکاری کے جاری پروگرام میں شامل ہیں۔

انڈسٹریل سیکٹر کے 2 ادارے جاری نجکاری پروگرام کا حصہ ہیں، توانائی شعبے کے 14 ادارے نجکاری کی فعال فہرست میں شامل ہیں، نجکاری کے جاری پروگرام میں اسٹیٹ لائف انشورنس بھی شامل ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بلوکی، حویلی بہادر، گدو اور نندی پورپاورپلانٹس جاری نجکاری پروگرام کا حصہ ہیں، تمام 10 سرکاری بجلی تقسیم کار کمپنیاں فعال نجکاری فہرست میں شامل ہیں، ہاؤس بلڈنگ فنانس کارپوریشن،فرسٹ ویمن بینک بھی نجکاری فہرست میں شامل ہیں جبکہ پاکستان انجینئرنگ کمپنی اور سندھ انجنئیرنگ لمیٹڈ فہرست میں شامل ہیں۔

مزید پڑھیں

آئی ایم ایف سے مذاکرات کا دوسرا دور، پی آئی اے اور حکومتی ملکیتی اداروں کی نجکاری پر پلان طلب

وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے اداروں کی نجکاری لازمی قرار دے دی

پاکستان

اسلام آباد

IMF

International Monetary Fund

IMF PAKISTAN

PIA Privatisation

Privatization program

Electricity distribution companies

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div