Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
20 Shawwal 1445  

آصفہ بھٹو نے این اے 207 سے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے

آصفہ بھٹو نے نواب شاہ میں آر او آفس پہنچ کر اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروائے
شائع 17 مارچ 2024 03:21pm

پاکستان پیپلزپارٹی کی مرکزی رہنما آصفہ بھٹو زرداری نے این اے 207 سے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے۔

ضمنی انتخابات کے لیے صدر مملکت آصف علی صدر کی بیٹی آصفہ بھٹو زرداری کی جانب سے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 207 سے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے گئے۔

آصفہ بھٹو زرداری نے نواب شاہ میں ریٹرننگ آفسر (آر او) کے آفس پہنچ کر اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔

اس موقع پر آصفہ بھٹو زرداری کے ہمراہ ان کی خالہ اور صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو اور دیگر پارٹی رہنما بھی موجود تھے۔

ریٹرننگ افسر کا کہنا ہے کہ این اے 207 پر 21 اپریل کو ضمنی انتخاب ہو گا، آصف علی زرداری کے صدر مملکت بننے کے بعد این اے 207 کی نشست خالی ہوئی ہے۔

آر او نے کہا کہ این اے 207 سے ایم کیو ایم کےسجاد شاہ نے بھی کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے ہیں۔

یاد رہے کہ این اے 207 سے عام انتخابات میں صدرمملکت آصف علی زرداری منتخب ہوئے تھے، صدر منتخب ہونے کے بعد انہوں نے یہ نشست خالی کردی تھی اور اپنی خالی ہونے والی سیٹ پر آصفہ بھٹو کو نامزد کیا تھا۔

مزید پڑھیں

صدر زرداری اپنی بیٹی آصفہ بھٹو کو خاتون اول کا درجہ دیں گے

آصفہ بھٹو کو بینظیر بھٹو کی نشست سے منتخب کرانے کا فیصلہ

آصفہ بھٹو زرداری کے اس سبز لباس کی قیمت کیا ہے؟

Asif Ali Zardari

PPP

asifa bhutto

sindh

nomination papers

Pakistan People's Party (PPP)

Nawab Shah

President Asif Ali Zardari

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div