Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

ملک میں گیس مزید مہنگی کرنے کی تیاری، اوگرا میں سماعت آج ہوگی

سوئی ناردرن اور سوئی سدرن نے اوگرا سے گیس کی قیمت بڑھانے کی درخواست کی
اپ ڈیٹ 18 مارچ 2024 09:09am

سندھ اور بلوچستان کے بعد پنجاب اور خیبرپختونخوا کیلئے بھی گیس مہنگی کرنے کی تیاری، سوئی ناردرن نے اوگرا کو گیس کی قیمت میں147 فیصد تک مزید اضافے کی درخواست دیدی۔ اس سے قبل سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس اسی جی سی) نے یکم جولائی 2024 سے گیس کی قیمتوں میں اضافے کی درخواست کی، جس پر آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) آج کراچی میں سماعت کرے گی۔

سوئی سدرن نے اوگرا سے گیس کی قیمت میں147 فیصد تک مزید اضافے کی درخواست کردی۔

قیمت میں 2646.18 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافے کی درخواست کرتے ہوئے ہوئے سوئی سدرن نے نئی اوسط قیمت 4446.89 روپے مقرر کرنے کی استدعا کی ہے۔

سوئی ناردرن نے 189 ارب 18 کروڑ روپے ریونیو شارٹ فال کا تخمینہ لگایا ہے۔

اوگرا، سوئی ناردرن کی درخواست پر 25 مارچ کو لاہور میں سماعت کرے گی۔

اوگرا کے مطابق 27 مارچ کو پشاور میں بھی سماعت کی جائے گی۔

سندھ اور بلوچستان میں گیس مہنگی، اوگرا آج سوئی سدرن کی درخواست پر سماعت کرے گی۔

سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس اسی جی سی) نے یکم جولائی 2024 سے گیس کی قیمتوں میں اضافے کے لیے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کو درخواست بھیجی ہے جس سے صارفین پر متوقع طور پر 79 ارب 63 کروڑ کا بوجھ پڑسکتا ہے۔

سوئی سدرن نے 324 روپے 3 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافے کی درخواست کی ہے۔

ایس ایس جی سی نے اوگرا سے نئی اوسط قیمت 1740.80 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کرنے کی درخواست کی ہے۔

گیس کمپنی نے آئندہ مالی سال کے لیے درخواست میں مجموعی طور پر 79 ارب 63 کروڑ روپے کے ریونیو شارٹ فال کا تخمینہ لگایا ہے، جس کے تحت مقامی گیس کی مد میں 56 ارب 69 کروڑ روپے جبکہ آر ایل این جی کی مد میں 22 ارب 93 کروڑ 50 لاکھ روپے کے رینویو شارٹ فال کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

اوگرا سوئی سدرن کی درخواست پر آج کراچی میں اور 20 مارچ کو کوئٹہ میں سماعت کرے گی۔ درخواست منظور ہونے پر یکم جولائی سے گیس کی قیمت میں اضافہ کردیا جائے گا۔

اوگرا کی جانب سے سماعت کے بعد فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوایا جائے گا اور وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد اوگرا گیس کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کرے گا۔

واضح رہے کہ رواں مالی سال کے دوران اب تک گیس کی قیمتوں میں 2 بار اضافہ کیا جاچکا ہے۔

یکم نومبر 2023 سےگیس ٹیرف میں تقریباً 200 فیصد تک اور یکم فروری 2024 سے گھریلو صارفین کے لیے گیس67 فیصد تک مزید مہنگی کی گئی ہے۔

رواں مالی سال گیس کی قیمتوں میں اضافے کا گیس صارفین پر تقریباً 643 ارب روپے کا اضافی بوجھ ڈالا جاچکا ہے۔

OGRA

SSGC

Sui Sothern Gas Limited

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div