Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد نے پاکستان کا نام بلند کر دیا

سارہ احمد اعزاز حاصل کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون بن گئیں
شائع 18 مارچ 2024 10:58pm

پاکستان کیلئے ایک اور بڑا اعزاز چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد نے ”انٹرنیشنل وومن آف کریج“ کا اعزاز اپنے نام کر لیا۔ سارہ احمد کو اعزاز امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی جانب سے اسلام آباد میں دیا گیا۔ جس کے بعد چیئرپرسن سارہ احمد اعزاز حاصل کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون بن گئیں ہیں۔

سارہ احمد کو ایوارڈ بچوں کو استحصال سے بچانے کی خدمات پر دیا گیا سارہ احمد نے بھکاری مافیا کے خلاف بھی بہادری سے جدوجہد کی جس پر انھیں تمغہ امتیاز سے بھی نوازا گیا ہے۔

سارہ احمد اٹلی میں انٹرنیشنل کولیبوریٹو ایوارڈ بھی حاصل کر چکی ہیں جبکہ یو این میں بچوں کے حقوق پر پاکستان کی نمائندگی بھی کی۔

اس موقعے ہر چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد نے ایوارڈ کو بچوں کے نام کرتے ہوئے کہا کہ انٹرنیشنل وومن آف کریج ایوارڈ ملنا میرے اور پاکستان کیلئے اعزاز ہے، یہ پہلی بار ہے کہ کسی پاکستانی خاتون کو یہ اعزاز ملا ہو۔

میرا مقصد بے سہارا اور عدم توجہ کا شکار بچوں کو تحفظ فراہم کرنا ہے میں نے5ہزار سے زائد استحصال کا شکار اور بھکاری بچوں کو ریسکیو کیا، 133 لاوارث نوزائیدہ بچوں کو مناسب فیملیز کو دیا ہے، جبکہ ہزاروں کی تعداد میں گمشدہ اور گھر سے بھاگے بچوں کو خاندانوں سے ملوایا ہے میں ہمیشہ بچوں کے حقوق کے تحفظ کی ذمہ داری مزید احسن طریقے سے نبھاؤں گی۔

پاکستان

children

children behaviour

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div