Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
19 Shawwal 1445  

ٌپاکستان نے خوش وخرم ممالک کی فہرست میں پڑوسی ممالک کو پیچھے چھوڑ دیا

سال 2024 کی رپورٹ جاری: امریکا پہلی بار ٹاپ 20 میں شامل نہیں ہے
شائع 20 مارچ 2024 10:23am
تصویر: شٹر اسٹاک
تصویر: شٹر اسٹاک

دنیا کے خوش ترین ممالک کی نئی درجہ بندی میں پاکستان 108وہیں نمبر آگیا ہے، فِن لینڈ کو مسلسل ساتویں سال فن دنیا کا سب سے خوش وخرم ملک قراردیا گیا ہے جبکہ امریکا 2012 میں ورلڈ ہیپی نیس رپورٹ کی تشکیل کے بعد سے پہلی بار ٹاپ 20 کی فہرست میں شامل نہیں ہے۔

اس سالانہ رپورٹ میں دنیا بھر کے 143 ممالک میں عالمی خوشی کی درجہ بندی کی گئی ہے۔ گیلپ ورلڈ پول سمیت ذرائع کے اعداد وشمار کا استعمال کرتے ہوئے یہ درجہ بندی 6 عوامل پر مبنی ہے جن میں معاشرتی اعانت، آمدنی، صحت، آزادی، سخاوت اور بدعنوانی کی عدم موجودگی شامل ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دنیا کے کون سے ممالک کے عوام خوش رہتے ہیں اور ان کی وجہ کیا ہے۔

درجہ بندی میں شامل کُل 143 ممالک میں پاکستان کا نمبر 108 واں ہے اور رپورٹ کے مطابق پاکستان کے عوام بھارت، سری لنکا، افغانستان اور بنگلہ دیش کے عوام سے زیادہ خوش وخرم ہیں۔

فہرست کے مطابق ایران 100 ویں، میانمار118ویں، بھارت 126ویں، مصر 127 ویں، سری لنکا 128 ویں اور بنگلہ دیش 129 ویں نمبرپرہے۔ 2024 کی فہرست میں سب سے نیچے افغانستان تھا جسے ایک بارپھر دنیا کا سب سے کم خوش حال ملک قرار دیا گیا ہے۔

ہر سال 20 مارچ کو خوشی کے عالمی دن کے موقع پر جاری کی جانے والی یہ رپورٹ اقوام متحدہ کے سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ سولیوشن نیٹ ورک، گیلپ اور آکسفورڈ ویل بینگ ریسرچ سینٹر سمیت متعدد اداروں کے درمیان شراکت داری ہے۔

سال 2024کی ٹاپ 10 کی فہرست 2023، 2022، 2021، 2020 اور 2019 میں ماضی کی درجہ بندی سے ملتی جلتی ہے، جس میں بہت سے نارڈک ممالک سب سے زیادہ جگہوں پر ہیں۔ ڈنمارک اور آئس لینڈ ایک بار پھر دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں، اس کے بعد سویڈن چوتھے اور ناروے ساتویں نمبر پر ہے۔

گزشتہ سال امریکہ 15 ویں نمبر پر تھا جو 2024 میں 23 ویں نمبر پرآچکا ہے، حتیٰ کہ کوسٹا ریکا اور لیتھوانیا جیسے ممالک بھی امریکا کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ٹاپ 20 کی فہرست میں شامل ہوئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ناروے، سویڈن، جرمنی، فرانس، برطانیہ اور اسپین جیسے ممالک میں اب عمر رسیدہ افراد نوجوانوں کے مقابلے میں کافی زیادہ خوش ہیں۔ پرتگال اور یونان میں اس کے برعکس ہے جہاں نوجوان بوڑھوں کے مقابلے میں زیادہ خوش ہیں۔

اس سال ایک بڑی حیرت کی بات یہ ہے کہ حماس کے ساتھ جنگ کے باوجود اسرائیل پانچویں نمبر پر آگیا ہے۔ لیکن رپورٹ کے مصنفین کے مطابق یہ درجہ بندی 3 سال کی اوسط پر مبنی ہے، جو اعداد و شمار کو کم کر سکتی ہے. اسرائیل 2022 سے خوش ترین ممالک کے ٹاپ 10 میں شامل ہے۔

2024 میں دنیا کے 20 خوش ترین ممالک

فن لينڈ

ڈنمارک

آئس لينڈ

سوئيڈن

اسرائيل

نيدرلينڈز

ناروے

لگژمبرگ

سؤٹزرلينڈ

آسٹريليا

نيوزی لينڈ

کوسٹاريکا

کويت

آسٹريا

کينیڈا

بیلجيئم

آئرلينڈ

چیک ری پبلک

لتھوانيا

يونائیٹڈ کنگڈم

پاکستان

world happiness day 2024

Happiest countries

Happiness report 2024

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div