Aaj News

جمعرات, مئ 02, 2024  
23 Shawwal 1445  

کراچی میں آج سے گرمی کی شدت میں کمی کا امکان

آج سے شہر میں سمندری ہوائیں بحال ہوجائیں گی، محکمہ موسمیات
شائع 20 مارچ 2024 12:16pm

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج سے گرمی کی شدت میں کمی کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات محکمہ موسمیات کے مطابق آج سے شہر میں سمندری ہوائیں بحال ہوجائیں گی، جس کے بعد گرمی کی شدت میں کمی آئے گی، کراچی میں دن میں گرم اور خشک ہوائیں چل سکتی ہیں جبکہ شام میں سمندری ہوائیں بحال ہو سکتی ہیں۔

محکمہ موسمیات نے شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 20 ڈگری سینٹی گریڈ اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ شہر میں چلنے والی ہوا میں نمی کا تناسب 77 فیصد ہے اور شمال مشرقی سے چلنے والی ہواؤں کی رفتار 8 تا 10 کلو میٹر فی گھنٹہ ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں آج مطلع صاف رہے گا جبکہ آئندہ ہفتے تک بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم خشک تاہم شام اور رات میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا جبکہ گلگت بلتستان اور بالائی خیبر پختونخوا میں کہیں کہیں ہلکی بارش کا امکان ہے۔

karachi

karachi weather

Met Office

Hot Weather

heat weave

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div