Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

گوادر میں شہید ہونے والے پاک فوج کے دونوں نوجوانوں کی نماز جنازہ ادا

شہداء کے جسد خاکی آبائی علاقوں کو روانہ، مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا جائے گا
شائع 21 مارچ 2024 12:36pm

گوادر پورٹ اتھارٹی کالونی میں دہشت گردی کا نشانہ بننے والے پاک فوج کے دونوں جوانوں کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔

پاک فوج کےشعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق گزشتہ روز 20 مارچ کو گوادر پورٹ اتھارٹی کالونی میں دہشت گردی کے حملے کو ناکام بناتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے سپاہی بہار خان اور سپاہی عمران علی کی نماز جنازہ گوادر میں ادا کی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق نماز جنازہ میں پاک فوج، پاک بحریہ، بلوچستان پولیس اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے شرکت کی۔

نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد شہداء کے جسد خاکی آبائی علاقوں کو روانہ کر دیے گئے، جہاں انہیں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا جائے گا ۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج قوم کے شانہ بشانہ کھڑی ہیں اور بلوچستان کے امن و استحکام کو سبوتاژ کرنے کی دہشت گردی کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہے۔

ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ ہمارے بہادر بیٹوں کی یہ قربانیاں دہشت گردی کی لعنت کے خلاف لڑنے کے ہمارے عزم کو مضبوط کرتی ہیں، مادر وطن سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے تک دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔

ISPR

بلوچستان

gawader

security forces operation

Terrorism in Pakistan

Pakistan Law and order situation

Funeral Prayers

BLA Attack on GPA Complex

Gwadar Port Authority Colony

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div