Aaj News

پیر, اپريل 29, 2024  
20 Shawwal 1445  

استاد سمیت 7 افراد کے قتل کیخلاف کندھ کوٹ میں مظاہرین نے دھرنا دے دیا

احتجاجی دھرنے میں بنگوار، ڈومکی، جکھرانی برادری کی جانب سے شرکت کی گئی ہے
شائع 21 مارچ 2024 03:07pm

کندھ کوٹ میں استاد سمیت7 افراد کے قاتلوں کی گرفتاری کے لیے احتجاجی دھرنا دے دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق بخشاپورانڈس ہائی وے پر بنگوار، ڈومکی، جکھرانی برادری کی جانب سے دھرنا دیا گیا ہے۔

احتجاجی میں دھرنے میں برادری کے افراد کی بڑی تعداد کی جانب سے شرکت کی گئی ہے۔

دوسری جانب دھرنے کے باعث ٹریفک کی آمدورفت معطل ہو گئی ہے، ٹریفک جام ہونے سے مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔

مظاہرین کا موقف ہے کہ 3 ہفتے قبل ڈاکوؤں نے استاد مرادعلی بنگوارکو قتل کیا تھا۔

جبکہ مطالبہ کرتے ہوئے مظاہرین کا کہنا ہے کہ جب تک قاتل گرفتارنہیں ہوں گے، دھرنا جاری رہےگا۔

protest

Murder

Kandhkot

teacher killed

Indus high way

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div