Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
20 Shawwal 1445  

پاکستان اپنے جوہری تجربات دنیا سے شئیر کرنے کو تیار ہے، اسحاق ڈار

ماحول دوست اور سستی نیوکلیئر انرجی ضروریات کیلئے بہتر آپشن ہے، وزیر خارجہ
اپ ڈیٹ 21 مارچ 2024 07:33pm

** جوہری توانائی سربراہی اجلاس میں شرکت کیلئے برسلز میں موجود وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ جوہری توانائی کے پرامن مقاصد کیلئے پاکستان اپنے تجربات دنیا سے شیئر کرنے کو تیار ہے۔ انہوں نے ترک ہم منصب سے بھی ملاقات کی۔**

وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے جوہری توانائی سربراہی اجلاس سے خطاب میں کہا کہ پہلے جوہری توانائی سربراہی اجلاس میں شرکت باعث اعزاز ہے، نیوکلیئر سے حاصل توانائی ماحول دوست ہے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ توانائی کے مسائل کے حل کیلئے پائیدار اقدامات ناگزیر ہیں، اس وقت دنیا کو صاف اور سستی توانائی کی ضرورت ہے، ماحول دوست اور سستی نیوکلیئر انرجی ضروریات کیلئے بہتر آپشن ہے۔

وزیرِ خارجہ نے کہا کہ نیوکلیئر انرجی مزید محفوظ اور سستی بنانے کیلئے توجہ دینے کی ضرورت ہے اور یہ سمٹ توانائی کی بڑھتی طلب اور درپیش موسمیاتی چیلنجز کے وقت ہورہی ہے۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ انرجی سیکیورٹی ترقی یافتہ اور ترقی پذیر ممالک کیلئے اہم ترجیح ہے، اس لیے جوہری توانائی کے پرامن مقاصد کیلئے پاکستان اپنے تجربات دنیا سے شیئر کرنے کو تیار ہے۔+

واضح رہے کہ پہلی نیوکلیئر انرجی سمٹ آج سے یورپین دارالحکومت برسلز میں شروع ہوچکی ہے، برسلز پہنچنے پر یورپین یونین، بیلجیئم اور لکسمبرگ میں پاکستانی سفیر آمنہ بلوچ نے اسحاق ڈار کا استقبال کیا۔

ترک ہم منصب سے ملاقات

اس موقع پر وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ترک ہم منصب نے بھی ملاقات کی، اس دوران باہمی دلچسپی کے امور اور دو طرفہ تعلقات سے متعلق تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے بتایا گیا کہ پاک ترک وزرائے خارجہ کی ملاقات نیو کلیئر انرجی سمٹ کی سائیڈ لائنز پر ہوئی۔

دونوں رہنماؤں نے علاقائی سلامتی، دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری پر گفتگو کی جبکہ غزہ میں انسانی بحران پر بھی تفصیلی مشاورت کی گئی۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ پاک ترک وزرائے خارجہ نے کشمیر اور فلسطین کی حمایت کے عزم کا اعادہ کیا۔

اسحاق ڈار نے تر ہم منصب کو پاکستان آمد کی دعوت بھی دی۔

Ishaq Dar

Nuclear Energy Summit

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div