Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

کراچی سمیت ملک کے 5 اضلاع میں پولیو وائرس کی تصدیق

رواں سال ملک میں دو پولیو کیسز اور 71 مثبت ماحولیاتی نمونے رپورٹ ہو چکے
شائع 22 مارچ 2024 03:51pm
تصویر بذریعہ: عالمی ادارہ صحت
تصویر بذریعہ: عالمی ادارہ صحت

ملک کے پانچ اضلاع سے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس پایا گیا ہے، وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کراچی کیماڑی، حیدرآباد، ملتان، کوئٹہ اور فیصل آباد کے نمونوں میں پولیو وائرس پایا گیا ہے۔ ۔

پانچوں اضلاع سے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس پایا گیا۔

وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ان نمونوں میں پائے جانے والے وائرس کا تعلق سرحد پار سے ہے۔

رواں سال ملک میں دو پولیو کیسز اور 71 مثبت ماحولیاتی نمونے رپورٹ ہو چکے۔

وزارت صحت نے خدشہ ظاہر کیا کہ پولیو بچوں کو عمر بھر کے لیے معذور کر سکتی ہے، جبکہ ساتھ ہی والدین سے درخواست میں کہنا تھا کہ والدین بچوں کو پولیو ویکسین، حفاظتی ٹیکوں کا کورس بھی مکمل کروائیں۔

Polio Cases

karachi

Faisalabad

Multan

Hyderabad

Districts

Polio Virus

health ministry

keamari

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div