Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

بھارتی اداکارہ سے بھکاری نے آن لائن چندہ مانگ لیا

اداکارہ نے بھکاری کی ڈیمانڈ سے متعلق واقعہ سوشل میڈیا پر شئیر کیا
شائع 25 مارچ 2024 02:27pm

بھارتی اداکاراؤں سے متعلق ویسے تو کئی ویڈیوز موجود ہیں، جن میں وہ غریبوں اور گداگروں کو جھڑکتی دکھائی دیتی ہیں۔ تاہم بھارتی گداگر بھی اداکارؤں کو دیکھتے ہوئے آپے سے باہر ہو ہی جاتے ہیں۔

ایسا ہی کچھ معروف بھارتی ڈرامہ اداکارہ حنا خان کے ساتھ بھی ہوا ہے، جس نے انہیں حیران و پریشان کر دیا۔

ڈراموں میں جلوہ گر ہونے والی اداکارہ حنا خان نے انسٹاگرام پر اپنے ساتھ پیش آئے اس انوکھے واقعے کو شئیر کیا ہے، جس میں گدارگر کی ڈیمانڈ نے انہیں پریشان کر دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق حنا خان کا کہنا تھا کہ ’تو آج، میں روڈ پر سگنل کی ہری بتی جلنے کی منتظر تھی، ایک شخص نے میری گاڑی کی کھڑکی پر دستک دی، کہا کہ میڈم کیا آپ میری پیسوں سے کچھ مدد کر سکتی ہیں؟‘

جس پر اداکارہ نے کہا کہ ’اس وقت میرے پاس کیش نہیں ہے، لیکن وہ بضد تھا کہ بونی نہیں ہوئی ہے صبح سے اور میرے چھوٹے چھوٹے بہن بھائی گھر پر ہیں۔

جس پر اداکارہ نے کہا کہ مجھے معاف کردو، میرے پاس کیش بالکل بھی نہیں ہے۔

جس پر بھکاری نے مشورہ دیتے ہوئے اداکارہ سے کہا کہ تو میڈم گوگل پے کر دو، میں آپ کو اپنا گوگل پے نمبر دے سکتا ہوں’

اداکارہ نے یہ الفاظ سنتے ہی حیرانی کا اظہار کیا اور سکتے میں چلی گئیں، بھکاری کا کہنا تھا کہ میڈم ایک ہفتے کا راشن پانی کے حساب سے گوگل پے کرنا۔

اداکارہ نے کہا کہ اس واقعے نے مجھے حیران کر دیا ہے، اب کیا ہی بولوں؟ ڈیجیٹل انڈیا بہترین دکھ رہا ہے۔

واضح رہے بھارتی اداکارہ حنا خان اب بھارت میں گھریلو بہو کے طور پر جانی جاتی ہیں، اس کی بڑی وجہ یہ ہے اداکارہ مقبول ڈرامے ’یہ رشتہ کیا کہلاتا ہے‘ میں گھریلو بہو کا کردار نبھا چکی ہیں۔

Indian

Instagram

social media

Hina khan

Drama actress

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div