Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

چیمپئنز ٹرافی: آئی سی سی وفد کا نیشنل اسٹیڈیم کراچی کا دورہ، انتظامات کا جائزہ

چیمپئنز ٹرافی 2025 فروری مارچ میں پاکستان میں شیڈول ہے
شائع 25 مارچ 2024 02:57pm

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کا 3 رکنی وفد چیمپئینز ٹرافی کے انتظامات کا جائزہ لینے کراچی پہنچ گیا۔

آئِی سی سی کے 3 رکنی وفد نے نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی کا دورہ کیا اور سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔

پی سی بی حکام نے آئی سی سی وفد کو انتظامات کے حوالے سے مختلف امور پر بریفنگ دی۔

آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی آئندہ برس فروری 2025 میں شیڈول ہے، جس کی میزبانی پاکستان کرے گا۔

آئی سی سی ہیڈآف ایونٹس کرس ٹیٹلی کی قیادت میں وفد کے دوسرے ارکان میں سینئر مینجر ایونٹ آپریشن سارہ ایگر اور ایونٹ آپریشن مینجر عون محمد زیدی شامل ہیں۔

کراچی اسٹیڈیم کا معائنہ کرنے کے بعد وفد کی سکیورٹی فراہم کرنے و الے اداروں کے اہکاروں سےملاقاتیں بھی شیڈول ہیں۔

پروگرام کےمطابق وفد بدھ کو پنڈی اسٹیڈیم کے معائنے کے بعد پی سی بی کے سربراہ اور وزیر داخلہ محسن نقوی سے ملاقات کرے گا۔

کراچی، لاہور اور راولپنڈی میں انتظامات اور پی سی بی آفیشلز سےملاقاتوں کے بعد وفد اپنی رپورٹ تیار کرکے ممبر ممالک سے شیئر کرے گا۔

مزید پڑھیں

پاکستان کرکٹ بورڈ نے چیمپئینز ٹرافی 2025 کے میزبان شہروں کو فائنل کرلیا

پاکستان چیمپئینز ٹرافی 2025 کی میزبانی نہیں کر سکے گا، بھارتی میڈیا کا دعویٰ

PCB

ICC

lahore

champions trophy 2025

PAKISTAN CRICKET BOARD (PCB)

INTERNATIONAL CRICKET COUNCIL (ICC)

ICC delegation

icc champions trophy

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div