Aaj News

پیر, اپريل 29, 2024  
20 Shawwal 1445  

سنگاپور حکومت نے اسرائیلی سفارت خانے کو فلسطین مخالف پوسٹ ہٹانے پر مجبور کردیا

اس طرح کی پوسٹیں کشیدگی کو ہوا دے سکتی ہیں، اور یہاں کی یہودی برادری کو خطرے میں ڈال سکتی ہیں، سنگاپورین وزیر داخلہ
شائع 25 مارچ 2024 07:36pm

سنگاپور کی حکومت نے اسرائیلی سفارتخانے کو فلسطینیوں کے بارے میں کی گئی ایک ”غیر حساس“ سوشل میڈیا پوسٹ ہٹانے پر مجبور کردیا ہے، حکومت نے اسرائیلی سفارت خانے کو تنبیہہ کی ہے کہ اس طرح کی حرکتوں سے تناؤ بڑھ سکتا ہے۔

سنگاپور کے مقامی میڈیا کے مطابق اسرائیلی سفارت خانے کی جانب سے کی گئی پوسٹ میں مبینہ طور پر کہا گیا ہے کہ قرآن پاک میں اسرائیل کا تذکرہ 43 بار کیا گیا ہے لیکن، ”فلسطین“ جو نام فلسطینی اسے دیتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ یہ ان کی آزاد اور خودمختار ریاست بن جائے گی، اس کا ذکر (قرآن پاک میں) نہیں ہے۔

سنگاپور کے وزیر داخلہ کے شانموگم نے بتایا کہ انہوں نے سنگاپور کی وزارت خارجہ سے کہا کہ وہ اسرائیلی سفارت خانے کو اتوار کو کی گئی اس پوسٹ کو ہٹانے کے لیے کہے، جس پر اسرائیلی مشن نے فوری طور پر پوسٹ ڈیلیٹ کردی۔

شانموگم نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ ’اسرائیلی سفارت خانے کے سوشل میڈیا پیج پر کی گئی وہ پوسٹ مکمل طور پر ناقابل قبول ہے۔ جب مجھے اس کے بارے میں بتایا گیا تو میں بہت پریشان تھا‘۔

انہوں نے کہا کہ ’یہ غیر حساس اور نامناسب ہے۔ اس سے سنگاپور میں ہماری حفاظت، سلامتی اور ہم آہنگی کو نقصان پہنچنے کا خطرہ ہے‘۔

شانموگم نے کہا کہ اس پوسٹ کو ہٹا دیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’اس طرح کی پوسٹیں… کشیدگی کو ہوا دے سکتی ہیں، اور یہاں کی یہودی برادری کو خطرے میں ڈال سکتی ہیں‘۔

سنگاپور نے اسرائیل پر حماس کے حملوں کی مذمت کرتے ہوئے یہ بھی کہا ہے کہ اسرائیل کا فوجی ردعمل ’اب بہت آگے جا چکا ہے‘۔

ISRAELI EMBASSY

Singapore Government

Anti Palestinian Post

insensitive Palestinian post

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div