Aaj News

بدھ, مئ 01, 2024  
22 Shawwal 1445  

مفت ادویات، موٹر سائیکل دینے کا اعلان، مریم نواز اور نواز شریف کی ارکان اسمبلی سے ملاقات

مریم نواز، نواز شریف نے پتنگ کی ڈور سے جاں بحق ہونے والے نوجوان کے واقعے کو افسوسناک قرار دے دیا
شائع 26 مارچ 2024 11:09am
تصویر بذریعہ: روئیٹرز
تصویر بذریعہ: روئیٹرز

لاہور میں مریم نواز اور محمد نواز شریف سے فیصل آباد ڈویژن کے ارکان اسمبلی نے ملاقات کی ہے، جس میں ارکان اسملبی نے مریم نواز کی تعریف بھی کی ہے، جبکہ نواز شریف نے ارکان اسمبلی سے خطاب میں فیصل آباد میں پتنگ کی ڈور سے جاں بحق ہونے والے نوجوان پر گہرے دکھ کا بھی اظہار کر دیا۔

ارکان اسمبلی سے بات چیت میں ایم این اے اور ایم پی ایز نے مریم نواز اور نواز شریف کو حلقے کے مسائل اور عوام کی ضروریات سے آگاہ کیا ہے۔ جبکہ متعلقہ حلقے میں ڈویلپمنٹ پراجیکٹ پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

اس موقع پر نواز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان کو دوبارہ اپنے مقام پر لائیں گے، ہماری حکومت کونہ ہٹایا جاتا تو پاکستان ترقی کی بلندیوں پر ہوتا، مسلم لیگ ہی نہیں پاکستان کے ساتھ زیادتی ہوئی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کو اپنی سیاسی میراث حاصل کرنی ہے، ایک دو سال مشکل سہی، اسودگی کاوقت ضرورآئے گا، سب کو ملکر ملک کو مشکل سے نکالنا ہوگا۔

پتنگ کی ڈور سے جاں بحق ہونے والے نوجوان کے بارے میں نواز شریف کا کہنا تھا کہ خوبصورت نوجوان کے جاں بحق ہونے کا بہت دکھ ہے۔

دوسری جانب ارکان اسمبلی نے مریم نواز کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ توقعات سے تیزرفتاری سے کام کررہی ہیں، مریم نوازشریف سےعوام کی بہت امیدیں وابستہ ہیں۔

مریم نواز کا اس موقع پر کہنا تھا کہ میں آج قائد محمد نواز شریف کے ساتھ آئی ہوں، ڈور پھرنے والا واقع بہت تکلیف دہ ہے ۔

بچے کے ساتھ ظلم ہوا، واقعہ نظر انداز نہیں کرسکتے ہیںِ ہمارا اجتماعی شعورشاید ان واقعات کا عادی ہوچکا ہے۔

فیصل آباد شہر میں ترقیاتی کاموں سے متعلق مریم نواز کا کہنا تھا کہ فیصل آباد میں سوسپیڈو بسیں بھی لارہے ہیں، فیصل آباد میں میٹرو بس بھی لا رہے ہیں، کم آمدن والے ایک لاکھ گھروں میں فیصل آباد بھی شامل ہے، پنجاب حکومت عوام کی حکومت ہے۔

جبکہ وزیر اعلیٰ نے ترقیاتی کاموں سے متعلق اعلان کیا کہ 600روڈ کی تعمیر ومرمت،5ایکسپریس وے اور3موٹر ویز بنائیں گے، 100فیصد فری ادویات اورڈلیوری جلد شروع کردی جائے گی، 100فیصد فری ادویات اورڈلیوری جلد شروع کردی جائے گی۔

دوسری جانب سیف سٹی پراجیکٹ سے متعلق بھی مریم نواز نے اعلان کیا کہ آئندہ 3 ماہ میں 18 شہروں میں سیف سٹی پراجیکٹس شروع ہو گا، 36اضلاع میں سالڈ ویسٹ کولیکشن کا جامع نظام لارہے ہیں، 48لاکھ سے زیادہ رمضان نگہبان پیکیج تقسیم ہوچکے ہیں۔

جبکہ ہر ضلع میں طلبہ کو 3 ہزار موٹر سائیکلز دینے کا اعلان کر دیا ہے۔ جبکہ طلبہ کو لیپ ٹاپ اور آئی بیڈز بھی دیئے جائیں گے۔

Nawaz Sharif

Maryam Nawaz Sharif

PAKISTAN MUSLIM LEAGUE (PMLN)

CM Punjab Maryam Nawaz

ٖFaisalabad

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div