Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

عوام سڑکوں پر آئیں گے توحکومت خود گرجائےگی، فضل الرحمان

جرم کوئی اور کرتا ہے سیاستدان اپنےسرذمہ داری لے لیتے ہیں، نجی ٹی وی سے گفتگو
اپ ڈیٹ 28 مارچ 2024 08:52am
فائل فوٹو
فائل فوٹو

مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ الیکشن میں دھاندلی ہوئی، ایسے نتائج پر بنی حکومت قبول نہیں۔ حکومت ڈیلیور نہیں کر سکے گی۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے جے یو آئی کے رہنما نے کہا عوام سڑکوں پر آئیں گے تو حکومت خود گرجائے گی، ہم نے اپنی رائے دوستوں کے لیے قربان کی تھی۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہمارا مؤقف واضح ہے الیکشن میں دھاندلی ہوئی،ایسے نتائج پر بنی حکومت ہمیں قبول نہیں۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کا مجھ سے رابطہ نہیں ہے۔

فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ان کے احتجاج کی وہ قوت فوکس ہوگی جس نے نتائج تبدیل کیے دھاندلی کی طاقت استعمال کی، یہ ایسے نتائج پر مبنی حکومت ہے جو ہمیں قبول نہیں۔

انہوں نے کہا کہ ان اداروں کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں جنہوں نے الیکشن کوکھیل بنا رکھا ہے۔

Fazal ur Rehman

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div