Aaj News

پیر, اپريل 29, 2024  
21 Shawwal 1445  

کل سے پیٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے کا خدشہ

پیٹرول نرخ میں 9 روپے 94 پیسے فی لیٹر اضافے، ڈیزل میں کمی کا امکان
شائع 30 مارچ 2024 04:42pm

یکم اپریل سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل متوقع ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اپریل کے پہلے 15 دن کے لیے پیٹرول مہنگا اور ڈیزل ڈیزل معمولی سستا ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ 15 دن کے لیے پیٹرول کی قیمت میں 9 روپے 94 پیسے فی لیٹر اضافہ ہوسکتا ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپیہ 30 پیسے کی کمی متوقع ہے۔ مٹی کے تیل کی قیمت میں 17 پیسے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل سے متعلق حتمی فیصلہ وزیر اعظم کی منظوری سے ہوگا۔ آئل اینڈ گیس ریگیولیٹری اتھارٹی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق سمری 31 مارچ کو حکومت کو بھجوائے گی۔

وزیر اعظم سے مشاورت کے بعد وزارتِ خزانہ نوٹیفکیشن کرے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت پیٹرول، ڈیزل پر اس وقت 60 روپے فی لیٹر کی شرح سے لیوی وصول کر رہی ہے۔ پیٹرول اور ڈیزل پر لیوی میں مزید اضافہ نہیں کیا جائے گا۔

OGRA

price hike

Petroleum products

FOR 15 DAYS

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div