Aaj News

جمعہ, مئ 03, 2024  
24 Shawwal 1445  

شب یکجہتی غزہ سے فلسطینی رہنما خالد قدومی کا خطاب، کراچی کےعوام کا شکریہ ادا کیا

غزہ میں 35 ہزار لوگ شہید ہوچکے، فوری جنگ بندی ہونی چاہیے، حافظ نعیم
شائع 31 مارچ 2024 08:01am
فوٹو۔۔فیس بک/جماعت اسلامی
فوٹو۔۔فیس بک/جماعت اسلامی

جماعت اسلامی کی جانب سے فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے کراچی کی شارع قائدین پر شب غزہ کے عنوان سے مارچ کیا گیا۔ جس میں فلسطینی رہنما خالد قدومی نے بذریعہ ویڈیو لنک خطاب کیا۔

مارچ کے شرکاء سے خطاب میں خالد قدومی نے کہا کہ امریکا اسرائیل کی پشت پناہی اور فلسطین پر ظلم کروا رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کراچی کےعوام کا شکر گزار ہوں جنہوں نے مسئلہ فلسطین کو زندہ رکھا۔

انھوں نے کہا کہ غزہ کے عوام مسجد الاقصیٰ کی بقا کیلئے جنگ کررہے ہیں، اسرائیل فلسطیینوں کے ساتھ تمام اسانیت کا دشمن ہے۔

مارچ سے خطاب میں امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم نے کہا کہ سلامتی کونسل کی قرارداد کے بعد بھی اسرائیل باز نہیں آیا، چاروں طرف سے صیہونی بمباری کر رہے ہیں، اسپتالوں پر بمباری کی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل کو حماس نے شکست دے دی ہے، غزہ میں ہونے والے ظلم کے خلاف آواز اٹھاتے رہیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ غزہ میں 35 ہزار لوگ شہید ہوچکے ہیں، اب فلسطین میں فوری جنگ بندی ہونی چاہیے۔

حافظ نعیم نے مزید کہا کہ امریکا کی دہشت گردی کی تاریخ ہے، امریکا نے ویتنام میں لاکھوں لوگوں کو قتل کیا۔

Jamat e Islami

israeli air strikes

Gaza War

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div