Aaj News

ہفتہ, مئ 04, 2024  
25 Shawwal 1445  

ٓآن لائن منگوایا گیا کیک کھانے سے 10 سالہ لڑکی ہلاک

بھارتی پنجاب میں مانوی کی سالگرہ پر کیک آن لائن آرڈر سے منگوایا گیا
اپ ڈیٹ 31 مارچ 2024 01:05pm

بھارتی ریاست پنجاب میں ایک 10 سالہ لڑکی اپنی سالگرہ کا کیک کھانے کے بعد جان سے ہاتھ دھو بیٹھی۔ اہل خانہ نے بتایا کہ سالگرہ کا کیک آن لائن آرڈر کے ذریعے منگوایا گیا تھا۔

انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی پنجاب کی 10 سالہ مانوی اور اُس کی بہن کیک کھانے کے بعد بیمار پڑگئیں۔ اسپتال پہنچائے جانے پر مانوی کو مردہ قرار دے دیا گیا۔

مانوی کے دادا نے بتایا کہ شام کو سالگرہ کی تقریب میں کیک کھانے کے بعد رات کے تین بجے دونوں بہنوں نے قے کی جس پر انہیں قریبی اسپتال لے جایا گیا۔ مانوی کے اہل خانہ نے ایف آئی آر درج کرادی ہے۔ وہ چاہتے ہیں کہ محکمہ صحت معلوم کرے کہ کیک کس نے تیار کیا تھا۔

جس بیکری سے کیک منگوایا گیا تھا اس کا کہنا ہے کہ کیک اس کی طرف سے ڈلیور نہیں کیا گیا۔

birthday

INDIAN PUNJAB

GIRL DIES AFTER EATING CAKE

ONLINE ORDER

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div