Aaj News

جمعہ, مئ 17, 2024  
09 Dhul-Qadah 1445  

’میں آپ کا شبو اور آپ میری ماہرہ ہیں‘

ماہرہ خان کو دیوانگی کی حد تک پسند کرنےوالے مداح کی اداکارہ کے ساتھ ویڈیو وائرل
شائع 02 اپريل 2024 01:02pm

ماہرہ خان ایک اچھی سپر اسٹار تو ہیں ہی مگر ساتھ ہی اچھے اخلاق کی بھی مالک ہیں جس کا ثبوت انہوں نے ایک مداح سے ملاقات کے دوران خوب دیا۔

ماہرہ خان اور انکے مداح کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پربہت وائرل ہو رہی ہے ،جس میں مداح دیوانہ وار ان سے اپنی پسندیدگی کا اظہار کرتا رہا۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مداح ماہرہ خان کا ہاتھ پکڑےمسلسل ان کی تعریف کرتے ہوئے سیلفی کی درخواست کررہا ہے اورکہہ رہا ہے کہ ، ’میراآپ سے ملنے کا خواب پورا ہو چکا ہے میں آپ کا شبو (شبیر) ہوں اور آپ میری ماہرہ ہیں۔‘

جس پراداکارہ نے نوجوان مداح کا دل نہ توڑتے ہوئ جواب دیا کہ ، ’بالکل میں آپ کی ماہرہ ہوں۔‘

ماہرہ خان کی اپنے مداح سے خوش اخلاقی سوشل میڈیا صارفین کو بھا گئی اور وہ ماہرہ خان کی تعریف کرتے ہوئے اسے ان کے سپر اسٹار ہونے کی وجہ قرار دے رہے ہیں ۔

lifestyle

showbiz

Pakistani celebrity