Aaj News

منگل, اپريل 30, 2024  
21 Shawwal 1445  

نیویارک میں پاک بھارت میچ کیلئے اسٹیڈیم تیار، کیسا دکھائی دیتا ہے

آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ کے حوالے سے جوش و خروش میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے
شائع 03 اپريل 2024 11:40am

؎آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کے 8 میچوں کی میزبانی کرنے والے نیو یارک میں 34 ہزار نشستوں پر مشتمل جدید ماڈیولر ناساو کاؤنٹی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم کی ایک ٹائم لیپس ویڈیو بھی شائقین کی خوب توجہ حاصل کررہی ہے۔ یہاں ہونے والے میچز میں پاکستان اور بھارت کا ٹاکرا بھی شامل ہے۔

آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کی تیاریاں تیزی سے جاری ہیں, ایونٹ کے آغاز میں 60 روز باقی ہیں اور کرکٹ کے اس سب سے بڑے ایونٹ کے اضافی ٹکٹوں کی فروخت جمعرات 4 اپریل کو صبح 10 بجے شروع ہوگی۔

شائقین اب نیو یارک کے ناساو کاؤنٹی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں 6میچوں کے لیے اضافی محدود ٹکٹ بھی حاصل کرسکتے ہیں۔

یہاں 5 جون کو بھارت بمقابلہ آئرلینڈ اور 12 جون کو بھارت کے خلاف امریکہ کا مقابلہ دیکھنے کو ملے گا، ٹیکساس کے گرینڈ پریری کرکٹ اسٹیڈیم میں ہونے والے چاروں میچوں کے لیے محدود ٹکٹس بھی دستیاب ہوں گے جن میں یکم جون کو امریکا اور کینیڈا کے درمیان ورلڈ کپ کا افتتاحی میچ بھی شامل ہے۔

اس کے علاوہ جو میچ شائقین کی سب سے زیادہ توجہ حاصل کررہا ہے وہ ہے 9 جون کو ناساؤ کاؤنٹی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کا ٹاکرا۔

مین ہٹن سے 30 میل مشرق میں واقع نیو یارک کے آئزن ہاور پارک میں ناساؤ کاؤنٹی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم کے ایسٹ اسٹینڈ کے ماڈیولر فریم ورک پر کام مکمل ہونے کے قریب ہے جبکہ ویسٹ اسٹینڈ دو ہفتوں میں مکمل ہوجائے گا۔۔ ان دونوں اسٹینڈز پر مجموعی طور پر 24 ہزار سے زائد شائقین میچ دیکھ سکیں گے۔

آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ کے حوالے سے جوش و خروش میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے ، شائقین نے حال ہی میں نیو یارک کی ایمپائر اسٹیٹ بلڈنگ میں اس ورلڈ ٹرافی ٹور کے آغاز کا جشن بھی منایا، اس سے قبل ٹرافی کو نیو یارک کی ایک متاثر کن تقریب میں ناساو کاؤنٹی اسٹیڈیم پہنچایا گیا تھا جس میں دو بار کے ٹی 20 ورلڈ کپ چیمپیئن کرس گیل اور امریکی کھلاڑی علی خان نے شرکت کی تھی۔

آئی سی سی کے ہیڈ آف ایونٹس کرس ٹیٹلے ماڈیولر اسٹیڈیم کی تعمیر کو بین الاقوامی کرکٹ کے لیے پہلا منصوبہ بتاتے ہوئے کہا کہ ہمیں خوشی ہے کہ اسٹیڈیم کی تعمیر منصوبہ بندی کے مطابق مآگے بڑھ رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ شائقین کے پاس اب بھی ویسٹ انڈیز اور امریکہ میں ہونے والے آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ کا حصہ بننے کا موقع موجود ہے کیونکہ ٹکٹوں کا محدود اجراء جمعرات کو ہوگا۔ شائقین کو tickets.t20worldcup.com کا دورہ کرنا چاہئے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ وہ ٹکٹ سے محروم نہ رہیں۔

cricket

India vs Pakistan

t20 world cup 2024

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div