Aaj News

پیر, مئ 20, 2024  
11 Dhul-Qadah 1445  

دنیا کس سال میں ختم ہوگی؟ بابا وانگا کی پیش گوئی نے تہلکہ مچا دیا

ابا وانگا نے 1996 میں مرنے سے پہلے کئی بڑے عالمی حادثات اور واقعات کی پیش گوئیاں کیں، اور ان میں سے اکثر سچ بھی ہوئیں
شائع 03 اپريل 2024 10:05pm

چرنوبل حادثہ، شہزادی ڈیانا اور ملکہ برطانیہ کی موت اور کورونا وبا جیسے بڑے عالمی واقعات کی پیش گوئی کرنے کیلئے مشہور ”بابا وانگا“ نے سال 2024 کے حوالے سے بھی متعدد پیش گوئیاں کی ہیں، لیکن ان کی سب سے بھیانک پیش گوئی کہ ”دنیا کا خاتمہ کب ہو؟“ اس نے تہلکہ مچا دیا ہے۔

بابا وانگا نے 1996 میں 85 سال کی عمر میں مرنے سے پہلے کئی بڑے عالمی حادثات اور واقعات کی پیش گوئیاں کیں، اور ان میں سے اکثر سچ بھی ہوئیں۔

رواں سال کیلئے بابا وانگا نے جو پیش گوئیاں کیں ان میں بڑی موسمیاتی تبدیلیاں اور قدرتی آفات، خطرناک سائبر حملوں میں اہم بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنائے جانا جس سے ممکنہ طور پر عالمی سطح پر سیکیورٹی کو خطرات لاحق ہوجائیں گے، عالمی معاشی بحران، دہشت گردی اور حیاتیاتی ہتھیاروں کی جانچ میں اضافہ، اہم طبی کامیابیاں اور الزائمر اور کینسر سمیت لاعلاج بیماریوں کے علاجوں کی دریافت، شامل ہیں۔

بابا وانگا کی 2024 کے حوالے سے دو اہم پیشگوئیاں سچ ثابت ہوگئیں

بابا وانگا نے ہر سال کے حوالے سے پیش گوئیاں کی ہیں، لیکن ان کی یہ پیش گوئیاں کہاں جاکر رکتی ہیں؟

بابا وانگا کی یہ پیش گوئیاں سال 5079 میں جاکر رک جاتی ہیں، جس کے حوالے سے انہوں نے پیش گوئی کی ہے کہ اس سال دنیا ختم ہوجائے گی۔

لیکن خیال رہے کہ دنیا کا خاتمہ کب ہوگا؟ اس کا علم اللہ رب العزت کے سوا کسی کے پاس نہیں اور ان پیش گوئیوں پر یقین کرنا مناسب نہیں۔

Baba Vanga

End of the world

Baba Vanga Predictions for 2024