Aaj News

منگل, اپريل 30, 2024  
21 Shawwal 1445  

فٹبال کی عالمی رینکنگ جاری، پاکستان کس پوزیشن پر موجود ہے؟

ورلڈ چیمپئن ارجنٹائن پہلی اور فرانس دوسری پوزیشن پر برقرار ہیں
شائع 04 اپريل 2024 03:24pm

فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے تازہ رینکنگ جاری کر دی، ورلڈ چیمپئن ارجنٹائن پہلی اور فرانس دوسری پوزیشن پر برقرار جبکہ رینکنگ میں پاکستان 195ویں نمبر پر ہے۔

فیفا کی جانب سے جاری تازہ رینکنگ کے مطابق ورلڈ چیمپئن ارجنٹائن رینکنگ میں 1858پواٸنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن اور فرانس 1840 پواٸنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن پر برقرار ہیں جبکہ بیلجیم ایک درجہ ترقی کرکے تیسرے، انگلینڈ ایک درجہ تنزلی کے ساتھ چوتھے نمبر پر آگیا۔

رینکنگ میں برازیل پانچویں ، پرتگال چھٹے، ہالینڈ ساتویں، اسپین آٹھویں، اٹلی نویں، کروشیا دسویں، امریکا گیارہویں نمبر پر ہے جبکہ قطر 3 درجے ترقی کرکے 34 ویں، فلسطین 4 درجے ترقی کے ساتھ 93 ویں نمبر پر آگیا۔

فیفا رینکنگ میں پاکستان 195 ویں پوزیشن پر ہے جبکہ بھارت 4 درجہ تنزلی کے ساتھ 121 ویں، افغانستان 7 درجہ ترقی کے ساتھ 151 ویں نمبر پر چلا گیا۔

ترکیہ 5 درجے تنزلی کے ساتھ 40 ویں، سعودی عرب 53 ویں، اردن 71 ویں اور انڈونیشیا رینکنگ میں 134ویں نمبر پر آگیا جبکہ رینکنگ میں آخری اور 210 ویں نمبر پر سین مارینو کی ٹیم موجود ہے۔

پاکستان

FootBall

FIFA

football ranking

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div