Aaj News

پیر, اپريل 29, 2024  
21 Shawwal 1445  

معیشت کو سیاست کی نذر نہیں کرنا چاہتے، عطاء تارڑ

16 ماہ کی حکومت نے ملک کو ڈیفالٹ ہونے سے بچالیا، وزیر اطلاعات
شائع 04 اپريل 2024 05:03pm

وفاقی وزیراطلاعات و نشریات عطاء تارڑ نے کہا ہے کہ معیشت کو سیاست کی نذر نہیں کرنا چاہتے، پی آئی اے کی نجکاری کا سلسلہ آگے بڑھ رہا ہے، ملک میں مہنگائی کم اور معیشت بہتر ہورہی ہے، معاشی اشاریے بہتری کی جانب گامزن ہیں، 16 ماہ کی حکومت نے ملک کو ڈیفالٹ ہونے سے بچالیا، معیشت پر سیاست نہیں ہونی چاہیئے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراطلاعات عطاء تارڑ نے کہا کہ وفاقی کابینہ اجلاس کی صدارت وزیراعظم نے کی، معاشی اشاریے بہتری کی جانب گامزن ہیں، روپے کی قدر مستحکم ہورہی ہے، ایکس چینج ریٹ میں بہتری آرہی ہے، 16ماہ کی حکومت نے ملک کو ڈیفالٹ ہونے سے بچالیا، معاشی استحکام کے لیے سب کو اپنا کردارادا کرنا چاہیئے،

عطاء تارڑ نے کہا کہ بلوم برگ کے مطابق مہنگائی کی شرح کم ہوگی، بلوم برگ نے توقع ظاہر کی کہ پاکستان میں مہنگائی اگلے سال 15 فیصد پر آجائے گی، پرسوں رپورٹ آئی کہ مہنگائی میں 2 فیصد کمی واقع ہوچکی ہے، یہ مثبت رجحانات ہیں جن کی جانب ملک گامزن ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ ایف بی آر کی ڈیجیٹلائشزیشن کی جارہی ہے، معیشت پر سیاست نہیں ہونی چاہیئے، پاکستان پہلے ہیں، سیاست اور سیاسی جماعتیں بعد میں ہیں، میڈیا کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے قوم کو معیشت خصوصاً پی آئی اے کی نجکاری سے متعلق آگاہ رکھا۔

انہوں نے کہا کہ پی آئی اے کی نجکاری کا سلسلہ آگے بڑھ رہا ہے، وزیراعظم ملک کی بہتری کے لیے دن رات کام کررہے ہیں، وزیراعظم نے داسو جاکر چینی انجینئرز سے ملاقات اور یکجہتی کی۔

عطاء تارڑ کا کہنا تھا کہ مریم نواز پنجاب میں بہترین انداز میں اپنا کام کررہی ہیں، آج ایک جماعت نے گرینڈ الائنس کا اعلان کیا، گرینڈ الائنس میں کتنی جماعتیں ہیں یہ نہیں بتایا۔

ن لیگ رہنما نے مزید کہا کہ پی آئی اے کا سالانہ خسارہ 80ارب روپے ہے، جسے غریب آدمی برداشت کرتا ہے، پی آئی اے کا خسارہ قومی خزانے پر بوجھ ہے، نجکاری کے ذریعے ریونیو آئے گا اور خسارے کا بوجھ قومی خزانے پر نہیں ہوگا۔

وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ مثبت اشاریے اور رجحانات آگے لے کر چلیں گے تو شرح نمو میں اضافہ ہوگا، وزیراعظم کی قیادت میں ملک کو مسائل سے نکالیں گے۔

pakistan economy

اسلام آباد

PIA

Federal Information Minister

ata tarar

PIA Privatisation

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div