Aaj News

منگل, اپريل 30, 2024  
21 Shawwal 1445  

زین قریشی کو بیرون ملک جانے کیلئے پاسپورٹ جاری کرنے کی ہدایت

عدالت نے ای سی ایل سے نام نکالنے سے متعلق فریقین کو نوٹسز جاری کردیے
شائع 05 اپريل 2024 12:48pm

اسلام آباد ہائیکورٹ نے ممبر قومی اسمبلی اور شاہ محمود قریشی کے بیٹے زین قریشی کو بیرون ملک جانے کے لیے پاسپورٹ جاری کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نام نکالنے سے متعلق فریقین کو نوٹسز جاری کردیے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے ممبر قومی اسمبلی زین قریشی کی بیرون ملک جانے، پاسپورٹ کی تجدید اور ای سی ایل سے نام نکالنے کی درخواست پر سماعت کی، زین قریشی کی جانب سے وکیل سید علی بخاری عدالت میں پیش ہوئے۔

دوران سماعت چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس عامر فاروق نے وکیل درخواست گزار سے استفسار کیا کہ مسئلہ کیا ہے؟ جس پر وکیل علی بخاری نے بتایا کہ مسئلہ یہ ہے کہ بیرون ملک جانا ہے لیکن کہتے ہیں پاسپورٹ ایکسپائرڈ ہوگیا ہے۔

وکیل علی بخاری نے دوران سماعت استدعا کی کہ ڈی جی امیگریشن کو ہدایات دی جائیں کہ نیا پاسپورٹ جاری کیا جائے، پاسپورٹ ہو گا تو بیرون ملک جا سکیں گے۔

درخواست گزار کے وکیل نے عدالت سے یہ اپیل بھی کی کہ زین قریشی کا نام نو فلائی لسٹ اور ای سی ایل سے نکالنے کی ہدایت کی جائے۔

بعدازاں اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈی جی امیگریشن کو ممبر قومی اسمبلی زین قریشی کو بیرون ملک جانے کے لیے پاسپورٹ جاری کرنے کی ہدایت اور فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 29 اپریل تک ملتوی کردی۔

مزید پڑھیں

زین قریشی کی 13 مقدمات میں راہداری ضمانت منظور

زین قریشی قومی اسمبلی میں سنی اتحاد کونسل کے پارلیمانی لیڈر نامزد

Shah Mehmood Qureshi

ECL

Justice Amir Farooq

Islamabad High Court

Passport

Zain Qureshi

Exit Control List (ECL)

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div