Aaj News

منگل, اپريل 30, 2024  
21 Shawwal 1445  

منصب سنبھالنے کے بعد وزیراعظم کا پہلا غیر ملکی دورہ

شہباز شریف کی محمد بن سلمان بن عبد العزیز سے ملاقات متوقع
شائع 05 اپريل 2024 07:54pm
فائل - فوٹو
فائل - فوٹو

وزیراعظم شہبازشریف آخری ایام میں 6 سے 8 اپریل کو سعودی عرب کادورہ کریں گےمنصب سنبھالنے کے بعد وزیراعظم کایہ پہلا غیر ملکی دورہ ہوگا ۔

وزیراعظم عمرے کی ادائیگی کریں گے، مسجد نبوی میں حاضری دیں گے وزیراعظم کےہمراہ کابینہ کے سینیئر وزراء وزیرخارجہ، وزیر دفاع، وزیر خزانہ اور وزیراطلاعات اوراقتصادی امور بھی سعودی عرب جائیں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیراعظم محمد بن سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات متوقع ہے جس میں باہمی دلچسپی کے امورپرتبادلہ خیال کیا جائے گا۔

دونوں رہنما علاقائی اور عالمی پیشرفت پربھی تبادلہ خیال کریں گے۔

ذرائع کے مطابق دورہ سعودی عرب کے دوران وزیرخزانہ سرمایہ کاری کے لیے مراعات پر بریفنگ دیں گے۔ سعودی عرب کو ریکوڈک میں سرمایہ کاری پر خصوصی مراعات بھی دی جائیں گی۔

واضح رہے اس سے قبل وزارت خزانہ کی طرف سے سعودی عرب کی جانب سے ریکوڈک پر ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی توقع ظاہر کی جاچکی ہے۔

PMLN

Saudi Arab

PM Shehbaz Sharif

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div