Aaj News

جمعرات, مئ 02, 2024  
23 Shawwal 1445  

تعلیمی اداروں میں رقص کے مقابلوں کا حکم نامہ واپس

والدین کی جانب سے تعلیمی اداروں میں ڈانس مقابلوں پر تشویش کا اظہار کیا تھا
اپ ڈیٹ 06 اپريل 2024 02:35pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان میں تعلیمی اداروں میں منفرد اور کھیلوں کے دلچسپ مقابلے تو بہت ہوتے ہیں، تاہم حال ہی میں ڈانس مقابلوں سے متعلق نوٹیفیکیشن نے والدین کے درمیان تشویش کی لہر پیدا کر دی تھی۔

جس کے بعد وفاقی نظامت تعلیمات کے زیرانتظام سرکاری اسکولوں میں ڈانس مقابلے کا حکمنامہ واپس لے لیا ہے۔

واضح رہے عالمی ادارہ برائے ایجوکیشن یونیسکو کی جانب سے تعلیمی اداروں میں رقص کے مقابلے کرائے جانے کے لیے تعاون کیا گیا تھا۔

جس پر یونیسکو کے کہنے پرڈانس مقابلے کروانے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق ڈانس کی ویڈیوزسوشل میڈیا پر شئیرکرنے کا کہا گیا تھا۔

جبکہ والدین نے نوٹی فکیشن کو اسلامی اقدارسے متصادم قرار دیتے ہوئے تشویش کا اظہارکیا تھا۔ اس صورتحال کے پیش نظر وزارت تعلیم نے ڈانس ایجوکیشن کا نوٹیفکیشن منسوخ کردیا ہے۔

ڈانس فار ایجوکیشن

افریقی ممالک کی تنظیم افریقی یونین 2024 کو تعلیم کے سال پر منا رہی ہے اور اس مناسبت سے یونسیکو نے ڈانس فار ایجوکیشن مہم شروع کی ہے۔

مہم کی حمایت کرنے والوں سے کہا گیا ہے کہ وہ یونیسکو کے گانے ’Education in the Air‘ پر رقص کرتے ہوئے اپنی ویڈیوز #DanceForEducation کے ہیش ٹیگ کے ساتھ سوشل میڈیا پر پوسٹ کریں۔

یونیسکو کے مطابق اس رقص کا مقصد عالمی رہنماؤں کو یہ یاد دلانا ہے کہ تعلیم کتنی اہم ہے۔

federal government

تعلیم

Notification

Parents

Government schools

dance competition

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div